Today News
کراچی؛ 2 کروڑ کے فراڈ میں مفرور شریک ملزم سابق بینکر گرفتار
کراچی:
2 کروڑ روپے کے فراڈ میں مفرور شریک ملزم سابق بینکر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 20 ملین روپے خورد برد کیس میں مفرور شریک ملزم کو ایک بڑی کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم ایف آئی آر نمبر 26/21 میں مطلوب تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم سابق بینکر پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ ملزمان نے کسٹمر سے ٹرم ڈپازٹ کے نام پر 20 ملین روپے کا چیک حاصل کیا اور چیک کو بدنیتی سے استعمال کرتے ہوئے ڈمی اکاؤنٹ کے حق میں پے آرڈر تیار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رقم دوسرے بینک میں قائم ڈمی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ بعد ازاں پوری رقم نکال لی گئی۔ شریک ملزم سابق بینکر نے اس فراڈ میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور تھا۔
ملزم کو اولڈ سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Today News
سفارتی میدان کے ساتھ پاکستان مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی دنیا میں مقبول
تھائی لینڈ کے بُدھ مت راہبوں نے پاکستان میں موجود تاریخی بدھ مت مقامات کی زیارت کو زندگی کے مقدس ترین لمحات قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بُدھ راہبوں کا 15 رکنی وفد یکم اپریل 2026 کو اسلام آباد پہنچا۔ بدھ راہبوں میں تھائی لینڈ اور لاؤس کے سیاح شامل تھے۔
وفد نے سوات، ٹیکسلا، پشاور اور لاہور میں بدھ آثارِ قدیمہ کے مقامات کا دورہ کیا، مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ وفد نے درماراجیکا اسٹوپا کا دورہ کیا،جو تیسری صدی قبل مسیح میں اشوک اعظم نے تعمیر کروایا۔
تھائی راہبوں نے ٹیکسلا میں جولین خانقاہ کا دورہ کیا جو تقریباً 450 قبل مسیح کی تعمیر ہے اور یونیسکو عالمی ورثہ کا حصہ ہے جہاں مذہبی رسومات بھی ادا کی گئیں۔
وفد نے مردان کے قریب تخت بھائی کے مقام کا دورہ کیا جہاں گندھارا تہذیب کے آثار موجود ہیں۔ وفد نے وادی سوات کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گندھارا تہذیب کے مرکزی آثار کا مشاہدہ کیا، جن میں بعض یونیسکو عالمی ورثہ میں شامل ہیں۔
بعد ازاں وفد نے پشاور اور لاہور میوزیمز کا دورہ کیا، جہاں بدھ مت کے محفوظ نوادرات کا جائزہ لیا۔ تھائی راہبوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے گندھارا تہذیب کے آثار اور مقدس نوادرات کے تحفظ کو سراہا۔
Today News
امریکا کا منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے پر اتفاق، ایرانی دعویٰ
سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
رائٹرز رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران نے اس اقدام کو واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدگی کی علامت قرار دیا ہے۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ ان اثاثوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی یقینی فراہمی سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے۔
امریکا نے اس حوالے سے اثاثے منجمد کرنے یا جاری کرنے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔
Today News
کپل شرما کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی، تاریخ کا اعلان کردیا گیا
بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما کی فلم ’دادی کی شادی‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم میں کپل شرما، نیتو کپور، ردھیما کپور سیہنی اور سعدیہ خطیب اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پینوراما اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی فلم کی کہانی اور ہدایت کاری اشیش آر موہن نے کی ہے۔
فلم کے پوسٹر میں نیٹ فلکس کا لوگو بھی موجود ہے جو فلم کی ڈیجیٹل ریلیز کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
فلم کا تصور ایک خاندان کی زندگی میں وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں اور دادی کی شادی جیسے منفرد خیال کے گرد گھومتا ہے۔
یہ خاندانی کامیڈی فلم 8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember