Today News
کراچی اور لاہور پروازوں کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
کراچی:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پی اے اے حکام نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ممکنہ طور پر یہ اقدام داخلی سطح پر تکنیکی اور ناگزیر صورتحال کے سبب کیا گیا ہے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی روٹ 3 تا 31 مارچ صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مذکورہ معاملے پرنوٹم جاری کردیا گیا۔
Today News
امریکی قونصلیٹ کے اطراف ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایس پی سمیت متعدد افسران معطل
وزیرداخلہ کے احکامات پر آئی جی سندھ نے امریکی قونصلیٹ کے اطراف میں ناقص سیکیورٹی کے انتظامات پر اعلیٰ افسران کو معطل اور تبادلے کردیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے احکامات پر آئی جی سندھ نے یکم مارچ کو امریکی قونصل خانے کے اطراف ناقص سیکورٹی، فرائض میں غفلت، بدانتظامی اور مالی وجانی نقصانات کی شکایت پر سخت کارروائی کی۔
آئی جی سندھ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایس پی، ایس ڈی پی اوکیماڑی، ایس ایچ اوز ڈاکس، سائٹ بی، کے پی ٹی، جیکسن اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کو معطل کردیا۔
معطل ڈی ایس پی کو سی پی او جبکہ ایس ایچ اوز اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کو پولیس ہیڈکوارٹرگارڈن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد کی گئی ہے۔
6 رکنی کمیٹی میں ڈئی آئی جیز ہیڈ کواٹر، اسپیشل برانچ سندھ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی، اے آئی جیز اسٹیبلشمنٹ اور آپریشن شامل ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی کو 7 روز میں تمام تر حقائق پر مبنی تفصیلات جمع کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت کی روشنی میں فیصلے کئے گئے ہیں۔
Today News
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنو بی افریقا سے وطن واپسی غیر یقینی
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنو بی افریقا سے وطن واپسی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم نے ڈربن سے براستہ دبئی پاکستان واپسی کا سفر شروع کرنا ہے مگر مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایئرپورٹس بندش کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایئرپورٹس کھلنے کے بعد ہی پاکستان ویمن ٹیم کا وطن واپسی کا سفر شروع ہو گا اور اگر ائیرپورٹس مزید بند رہتے ہیں تو پاکستان ٹیم کو ڈربن میں ہی رکنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریز مکمل کی ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Source link
Today News
ایران پر حملے؛ اپنے بہترین دوست اور عظیم لیڈر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونے سے روکنا دنیا کے امن کے لیے ضروری تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور انھیں لے جانے والے میزائل سسٹمز حاصل ہوگئے تو وہ پوری انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اسی خطرے کو روکنے کے لیے ایران کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی حفاظت کے لیے میدان میں آئے ہیں لیکن اس عمل کے ذریعے ہم بہت سے دوسرے ممالک کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
جہاں ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ بیٹ شیمش اسرائیل کے دو بڑے شہروں تل ابیب اور یروشلم کے درمیان واقع ہے۔
نیتن یاہو نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس مہم میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بہترین دوست اور دنیا کے عظیم رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو دنیا کو محفوظ بنانے کی اس عظیم کوشش میں ہمارے ساتھ ہیں۔
یہ پڑھیں؛ آیت اللہ خامنہ ای کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ شہادتِ رہبر اعلیٰ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای، اہل خانہ، وزیردفاع، آرمی چیف اور اہم دفاعی کمانڈرز شہید ہوگئے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا