Today News
کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی کراچی زون کے مطابق کراچی کے ہوائی اڈے پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کو ایتھوپیا سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا، مسافروں کو مشتبہ سرگرمیوں پر حراست میں لے لیا گیا ہے جو وزٹ ویزوں پر افریقی ممالک گئے تھے، ملزمان ایجنٹس کے ذریعے غیر قانونی راستوں سے تنزانیہ سے زیمبیا اور زمبابوے کے ذریعے جنوبی افریقہ پہنچے۔
ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں گجرات، سیالکوٹ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹس ملوث ہیں، ایجنٹس نے لاکھوں روپے اور ہزاروں امریکی ڈالر وصول کر کے مسافروں کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر مجبور کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران سفر زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں مقامی پولیس نے پانچوں مسافروں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا اور سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ایجنٹس نے جنوبی افریقہ کے بعد اسپین بھجوانے کے نام پر بھی خطیر رقوم طلب کیں، تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Source link
Today News
ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے، سی ٹی ڈی پنجاب
سی سی ڈی پنجاب نے انسانی حقوق کے کمیشن (ایچ آر سی پی) کی جانب سے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر سی پی کے الزام میں کوئی ثبوت نہیں جبکہ سی سی ڈی سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سی سی ڈی سے مقابلوں میں 19پولیس اہلکار شہید 167 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ آپریشنز کی وجہ سے جرائم کی شرح میں 80 فیصد کمی آئی۔
ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی 78 اور قتل کی وارداتوں میں 39 فیصد جبکہ گھروں میں ڈکیتی کے جرائم میں 80 فیصد کمی ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں موٹر سائیکل چوری میں 69 فیصد اور گاڑی چھننے کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی ہوئی اور آپریشنز کی بدولت ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے موثر حکمت عملی سے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی کمر توڑ کرعوام کا اعتماد بحال کردیا ہے۔
Source link
Today News
صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا؛ عالمی ٹیرف کالعدم؛ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ
امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا جن نے عالمی سطح پر کھلبلی مچادی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتِ عظمیٰ نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کے لیے جس اکانومی ایمرجنسی کا سہارا لیا وہ بالکل غلط اور بے بنیاد توجیہہ پر تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ قانون صرف قومی ہنگامی حالات میں مخصوص معاشی اقدامات کی اجازت دیتا ہے اور اس کے تحت وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد نہیں کیے جا سکتے۔
امریکی عدالت نے واضح کیا کہ ٹیرف مقرر کرنے کا اختیار امریکی کانگریس کے پاس ہے جسے صدر ٹرمپ تن تنہا استعمال نہیں کرسکتے۔
اس فیصلے کے حق میں 6 ججز جب کہ 3 نے اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے اکثریتی فیصلے سے عدم اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ فیصلے سے ایک روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے ٹیرف کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ ٹیرف نہ ہوتے تو سب کچھ دیوالیہ ہو جاتا۔
صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے طویل انتظار پر اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بطور صدر ان کا یہ حق ہے کہ وہ ٹیرف مقرر کریں۔
تاہم عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
Today News
فرانس؛ فوجی اہلکاروں کی کھیل ہی کھیل میں گولی چل گئی؛ ایک ہلاک
فرانس میں فوجی اہلکار ایک ایسا کھیل وقت گزارنے کے لیے کھیل رہے تھے جس کے بارے میں انھیں زرا اندازہ نہ تھا کہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے مغرب میں واقع فوجی تربیت گاہ میں پیش آیا جہاں 4 فوجی اہلکار فارغ وقت میں ایک گیم کھیلنے لگے۔
یہ ایک فوجی کھیل تھا جس میں ساتھی اہلکار کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور عام طور پر یہ کھیل بغیر لوڈڈ ہتھیار کے کھیلا جاتا ہے لیکن ایک پستول میں گولی رہ گئی تھی۔
یہ اہلکار مبینہ طور پر شراب کے نشے میں بھی تھے اور اسی دوران کھیل ہی کھیل میں ایک اہلکار نے اپنی پستول خالی سمجھ کر چلائی تو گولی دوسرے کے سر پر جا لگی۔
سر پر گولی لگنے سے فرانسیسی فوجی 20 سالہ الیگزینڈر لینکبین شدید زخمی ہوگیا جنھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پیرس کے فوجی گورنرنے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد تین دیگر فوجیوں کو پیرس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک فوجی پر ہتھیار کے ذریعے شدید جسمانی نقصان اور شراب نوشی کے ذریعے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔
دیگر دو فوجیوں پر غیر ارادی جسمانی نقصان، حفاظتی قوانین کی جان بوجھ کر خلاف ورزی، اور جرم کی جگہ تبدیل کرنے کے ذریعے انصاف کے عمل میں رکاوٹ کے الزامات عائد کیے گئے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims