Connect with us

Today News

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون اور مرد مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فون برآمد

Published

on



محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی خاتون اور مرد مسافر سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ارائیول پر کارروائی  کرتے ہوئے دبئی سے آنیوالے دو مسافروں سید انور اور خاتون زرقہ سے تجارتی پیمانے کی قابل ڈیوٹی اشیاء برآمد کیں۔

دونوں مسافر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، جس پر کسٹمز کے افسران نے شک کی بنا پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کی۔

اسکیننگ میں 64 قیمتی آئی فونز، 26 لیپ ٹاپس، ایپل واچ سیریز، آئی پیڈز، میک منی، ائیرپورڈز برآمد ہوئے۔ برآمد ہونے والی الیکٹرانک مصنوعات کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں ٹریفک حادثات، رواں سال کے 70 روز میں 206 جاں بحق، ہیوی گاڑیوں سے 67 افراد ابدی نیند سوگئے

Published

on



شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ، شہر میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 206 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال 2026 کے ابتدائی 70 روز میں جاں بحق ہونے والے 206 افراد میں سے 147 مرد، 29 خواتین، 21 بچے اور 9 بچیاں شامل ہیں جبکہ 2080 شہری زخمی بھی ہوئے۔

اس دورانیے میں کراچی شہر میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا خونی حادثات میں 67 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جن میں سب سے زیادہ 35 حادثات ٹرالر کی ٹکر سے پیش آئے،

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن چوہدری شاہد کے مطابق رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 1633 مرد ، 336 خواتین ، 81 بچے اور 30 بچیاں زخمی ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال کے 70 روز میں شہر میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا خونی حادثات میں مجموعی طور پر 67 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جس میں سب سے زیادہ 35 جان لیوا حادثات ٹرالر سے پیش آئے۔

واٹر ٹینکر سے 14 افراد، مزدا کی ٹکر سے 7 افراد ، بس کی ٹکر سے بھی 7 افراد جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے بڑھتے ہوئے جان لیوا خونی حادثات پر شہریوں میں بھی شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع وسطی کے علاقے عائشہ منزل فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹرالر نے جواں عمر موٹرسائیکل بھائیوں کو کچل کر موت کی ابدی نیند سلادیا۔ متوفین کی شناخت عاطف اور تابش کے ناموں سے ہوئی، دونوں بھائی عید کی خریداری کیلیے گئے تھے۔



Source link

Continue Reading

Today News

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

Published

on



اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے لبنان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ایک متنوع معاشرہ رکھنے والا ملک ہے جس کے عوام نے مشکل حالات کے باوجود ہمیشہ صبر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کو امن اور استحکام کے لیے ایک پرامن ماحول اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

عثمان جدون نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں شہری ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت کے استعمال کا اختیار صرف لبنانی ریاست اور اس کے آئینی اداروں کو حاصل ہونا چاہیے۔

پاکستان نے اس موقع پر لبنانی مسلح افواج کی صلاحیت بڑھانے اور ملک میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس برائے لبنان کے اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن مشن کے تحت خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی اور لبنانی حدود میں قائم کی گئی پوزیشنیں غیر قانونی ہیں اور یہ اقدامات لبنان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

پاکستان کے مستقبل نائب مندوب نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مقبوضہ لبنانی علاقوں سے فوری اور غیر مشروط طور پر واپس چلا جائے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اپنے بیان کے اختتام پر عثمان جدون نے کہا کہ لبنان کی صورتحال کو مشرق وسطیٰ میں جاری وسیع تر کشیدگی سے الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جائے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور خطے کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔

اپنی تقریر کے آخر میں جدون نے مزید کہا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ لبنان میں امن، استحکام اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں دکان سے برآمد ہونے والے ’شیطانی‘ مجسمے کا معمہ حل

Published

on



کراچی: شہر قائد کے علاقے مہران ٹاؤن میں دکان سے برآمد ہونے والے ’شیطانی شکل‘ کے مجسمے کا معمہ حل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر شیطان کی شکل کا مجسمے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر کورنگی صنعتی ایریا کی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مجسمے کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کی کارروائی کے دوران دکاندار موجود نہیں تھا تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد مجسمہ بنانے والے کاریگر کو پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق تھرمو پول سے بنا مجسمہ مذہبی اسکالر نے دکاندار کو بنانے کا ٹاسک دیا اور اسے یوم القدس کے لیے بنوایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دکاندار عمران نے بتایا کہ علامہ صاحب نے کہا جمعہ کے روز ہم نے یہ پتلا جلوس میں احتجاج کے طور پر نذر آتش کرنا تھا۔

پولیس نے مجسمہ ساز کا وضاحتی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی۔

 



Source link

Continue Reading

Trending