Today News
کراچی: تھانہ عزیز بھٹی کے اہلکاروں کو تھانے کیلیے مفت بریانی مانگنا مہنگی پڑی گئی
عزیز بھٹی تھانے کے اہلکاروں کو مفت میں بریانی مانگنا مہنگی پڑی گئی ، تھانے کے لیے مفت بریانی مانگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹیج میں ایک اہلکار نازبیا الفاظ میں دکاندار کو سامان اٹھا کر لیجانے کی دھمکیاں دیتا ہوا سنائی دیا، دکاندار نے بھی بڑے حوصلے کا مظاہرہ کیا اور مفت خور اہلکاروں کو بریانی نہیں دی، جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے دونوں پولیس اہلکاروں شوکت علی اور عبدالحمید کو معطل کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ 2 پولیس اہلکار عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال میں ایک بریانی سینٹر کے کاؤنٹر پر تھانے کے نام پر بریانی مانگتے ہوئے دکھائی دیے جس پر دکاندار کی جانب سے انکار کیا گیا تو ایک پولیس اہلکار بھڑک گیا۔
اہلکار نے دکاندار کو انتہائی نازبیا الفاظ میں سامان اٹھا کر لیجانے کی دھمکیاں دی اور کہا کہ یہ بریانی وہ اپنے لیے نہیں تھانے کے لیے مانگ رہا ہے جس پر دکاندار نے کہا کہ اس کا نام بتاؤ تو پولیس اہلکار بھڑک اٹھا ،تاہم اس موقع پر شہری بھی جمع ہوگئے اور معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
Source link
Today News
کراچی، لیاقت آباد سی ایریا میں پولیس مقابلے میں دو اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد میں سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد سی ایریا گجر نالے کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام عباس اور وزیر کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے 2 پستول ، لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کو فوری طوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔
Today News
آسمان پر بلڈ مون کا خوبصورت منظر، رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا
کراچی:
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج منگل کو ہوگا جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں کیا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ فلکیاتی منظر نہایت دلکش ہوگا اور آسمان پر چاند سرخی مائل رنگ اختیار کر لے گا، جسے عام طور پر “بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا، جبکہ دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو باقاعدہ گرہن لگنا شروع ہوگا۔
شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور 4 بجکر 34 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا، جب چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا، جبکہ جزوی گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 17 منٹ پر ہوگا۔ رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا، جس کے باعث شہریوں کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کا موقع ملے گا۔
یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر کئی علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی خصوصی عینک کی ضرورت نہیں ہوتی اور اسے محفوظ طریقے سے براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے اس خوبصورت قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوں۔
Today News
کراچی، اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
کراچی:
شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے اسکریپ کی چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور اسکریپ کی چوری میں ملوث 4 ملزمان جہانگیر ، عبدالرحیم ، عقیل احمد اور عادل عرف عدیل کو گرفتار کر کے 35 کلو سے زائد کاپر وائر برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ علاقے میں اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عقیل احمد نے خود کو پاکستان رینجرز کا اہلکار ظاہر کیا تھا جسے ادارے نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔
گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
جبکہ بن قاسم پولیس گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech7 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا