Connect with us

Today News

کراچی سمیت سندھ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو متعارف کروانے کیلیے تین ماڈل پیش

Published

on



کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے بعد صوبہ سندھ کے دیگر تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو متعارف کرانے کے حوالے سے تین ماڈل پروپوز کیے گئے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے بعد صوبہ سندھ کے دیگر تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو متعارف کرانے کے حوالے سے تین ماڈل پروپوز کیے گئے۔ ان منصوبوں کو جدید اور پائیدار نظام بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایڈشنل چیف سیکریٹری سندھ وسیم شمشاد علی، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی طارق علی نظامانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر سوئپ محمد عثمان معظم اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایم اینڈ ڈی نے اجلاس کے دوران صوبہ سندھ کے لیے مجوزہ آپریشنل ماڈل پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے تین مختلف ماڈلز پیش کیے جن میں ہائبرڈ ماڈل، ہائبرڈ پلس ماڈل اور لوکل ماڈل شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ تمام ماڈلز جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، جو نہ صرف لاگت کے لحاظ سے مؤثر ہیں بلکہ ان میں بلدیاتی اداروں کو بھی نظام کی حکمت عملی، پائیدار منصبوبہ بندی اور عمل درآمد میں شامل کیا جائے گا۔ ان ماڈلز کے تحت صفائی کا نظام مختلف سطحوں پر چلایا جا سکتا ہے، جس میں بلدیاتی کمیٹیوں کی بنیاد پر انتظام، یا سندھ بھر میں میونسپل کمیٹیوں کے ذریعے ایف ای سی مینجمنٹ شامل کی جا سکتی ہے۔ کام کو چھوٹے یونٹس جیسے ٹاؤن لیول پر تقسیم کرنے سے نگرانی اور کارکردگی بہتر بنائی جا سکے گی۔

مزید برآں، ٹاؤن انتظامیہ کو جدید سی ایم ایس (CMS) سسٹم کے ذریعے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جا سکتی ہے جس سے صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لینا آسان ہوگا۔ بریفنگ میں منصوبوں کی مدت کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں، جن کے مطابق ان ماڈلز کو 3+1 یا 4+1 سال کے عرصے کے لیے نافذ کیا جا سکتا ہے، تاکہ کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ تینوں ماڈلز میں مشینری اور عملے کو ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق ترتیب دیا جائے گا، جس سے وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔ اس حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ایک پائیدار (Sustainable) صفائی نظام بھی قائم کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ بریفنگ میں سندھ بھر میں لینڈ فل سائٹ کے لئے جگہ مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں جس میں کشمور کندھ کوٹ، لاڑکانہ، کوٹ ڈی جی، نواب شاہ، سہون، ملکیار حیدرآباد، عمرکوٹ، دھابیجی لینڈفل سائٹس کی تجاویز شامل ہیں تاکہ کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بتایا کہ جدید گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کی تکمیل کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی یہ منصوبے مکمل ہو جائیں گے جبکہ جام چاکرولینڈ فل سائٹ کی تعمیر و ترقی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، جہاں اب تک ایک سیل مکمل کیا جا چکا ہے، مزید پر کام جاری ہے۔ انجینئرڈ سینیٹری لینڈفل سائٹ جلد فعال ہو جائے گی۔

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد تقریباً 20 ملین ڈالر کاربن کریڈٹس حاصل ہونے کی توقع ہے، جو نہ صرف ماحولیاتی بہتری کا سبب بنے گا بلکہ معاشی فوائد بھی فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پیش کیے گئے ماڈلز کو مزید بہتر اور قابلِ عمل بنایا جائے تاکہ ان پر اعلیٰ سطح پر غور کیا جا سکے اور وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ آئندہ اقدامات کے لیے مشاورت کی جا سکے۔

وزیر بلدیات نے سختی سے ہدایت کی کہ کچرا مقررہ ڈسٹ بن کے بجائے کھلے عام پھینکنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پولیس کو نشاندہی کرنے، ملبہ پھینکنے والی گاڑیوں کو روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور عوامی تعاون کے ذریعے سندھ کے شہروں کو صاف ستھرا اور ماحولیاتی طور پر محفوظ بنایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پشاور: معروف سرجن ڈاکٹر آصف ملک پر قاتلانہ حملے میں ملوث گینگ گرفتار

Published

on


پشاور: معروف سرجن ڈاکٹر آصف ملک پر قاتلانہ حملے میں ملوث گینگ کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر آصف ملک کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر آصف ملک سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کے بھائی ہیں اور وہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے نامور سرجن ہیں۔ واقعے کی تفتیش کے دوران شہر بھر کے کیمروں اور سیف سٹیز سسٹم کی مدد لی گئی جبکہ اسلام آباد سیف سٹی سے بھی تعاون حاصل کیا گیا۔

سی سی پی او کے مطابق حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے استرزئی سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے 29 مارچ سے حیات آباد میں ڈاکٹر کی ریکی کی، جبکہ حملہ آوروں کی گاڑی یکم اپریل کو اسلام آباد سے مری گئی اور گاڑی ایک خاتون کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ مالی تنازعہ کا نتیجہ نکلا۔ ملزم کے بیان کے مطابق دبئی میں تین لاکھ ڈالر کے لین دین پر اختلاف کے باعث ڈاکٹر آصف ملک پر فائرنگ کی گئی۔

سی سی پی او پشاور نے مزید بتایا کہ گزشتہ سات ماہ میں اسٹریٹ کرائم کے 192 کیسز ٹریس کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں بینک ڈکیتیوں میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور اس میں ملوث اہم گینگ تک پہنچ گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سوات: کالام آنے والے سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کرنے والے پولیس اہلکار معطل

Published

on


سوات: کالام آنے والے سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کرنے کے واقعے کا ڈی پی او سوات نے فوری نوٹس لے لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے بعد انچارج چوکی کیدام سمیت تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی حقائق جاننے کے لیے ایس پی اپر سوات شوکت علی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں دو روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان سوات پولیس کے مطابق معاملے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: ڈی ایس پی قائد آباد کے دفتر کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، جانی نقصان نہیں ہوا

Published

on


کراچی: ڈی ایس پی قائد آباد کے دفتر کی چھت کا ایک حصہ گرگیا، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قائد آباد پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے اور اتوار کی درمیاب شب بارش کا پانی چھت پرجمع ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے وقت ڈی ایس پی قائد آباد سید قاضی ظاہرشاہ اپنے آفس میں موجود اور تلاوت قرآن پاک میں مصروف تھے۔

ڈی ایس پی قائد آباد تلاوت قرآن پاک سے فارغ ہونے کے بعد جیسے ہی اپنے دفتر کے سائیڈ روم میں گئے تو اچانک ان کے دفتر کی چھت کا حصہ گر گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئے۔





Source link

Continue Reading

Trending