Connect with us

Today News

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ٹو کی منظوری، شہر میں مزید 2300 کیمرے نصب کیے جائیں گے

Published

on


وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ٹو کی منظوری دے دی جس کے تحت شہر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 300 سے زائد اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی زیر صدارت کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فیز ٹو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس جاوید اوڈھو اور دیگر  متعلقہ حکام  شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ عوام  کی سلامتی اور جرائم کے تدارک کے لیےانتہائی ضروری ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت و تحفظ  حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیں گے، منصوبے سے شہر  کی سیکیورٹی، نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، ٹیکنالوجی کا موثر استعمال جدید دور کا اہم تقاضہ ہے۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیف سٹی فیز ٹو کے تحت شہر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 300 سے زائد اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے، 870 عمومی نگرانی، 1,300 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن اور چہرے کی شناخت سے لیس  ہوں گے، 80 ٹریفک نفاذ ،56 موبائل سرویلنس یونٹس ،8  ٹریفک سگنل مانیٹرنگ کے لیے  ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیمرے کراچی کے مختلف اضلاع میں نصب کیے جائیں گے، ضلع جنوبی میں 322 کیمرے، ضلع شرقی 220، کورنگی 27، کیماڑی17، ملیر16 اور ضلع غربی میں 1 کیمرا نصب کیا جائے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت 9.98 ارب روپے ہے۔ منصوبہ کی تکمیل  آئندہ 12 ماہ کے دوران  متوقع ہے جبکہ منصوبے کا باقاعدہ آغاز مئی 2026 میں کیا جائے گا، منصوبے میں  9 پوائنٹس آف پریزنس، سولر اور جنریٹر بیک اپ، اسمارٹ سرویلنس ٹاور، 50 پبلک پینک بٹن، 8 رسپانس گاڑیاں اور 10 سرویلنس ڈرونز بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ صرف ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ عوامی تحفظ  اور قومی سلامتی میں ایک اہم سرمایہ کاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بروقت مکمل ہونا چاہیے، تاخیرسے لاگت  میں اضافہ  ہونے کا خدشہ ہے، وزیراعلیٰ نے سندھ سیف سٹی اتھارٹی  کو تکنیکی عملے کی شفاف اور میرٹ پر بھرتی  کی بھی منظوری دے دی۔ 

اجلاس میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد میں بھی سیف سٹی منصوبے شروع کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا،  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی کے علاوہ دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 780 کیمرے نصب کرنے  کے منصوبے پر 3.15 ارب روپے لاگت  آئے گی، صوبے کے تمام سیف سٹی منصوبوں کو ایک مربوط نظام  یعنی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کےذریعے چلایا جائے، مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہی مؤثر سیکیورٹی کی ضمانت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوگا بلکہ ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی خدمات کو بھی بہتر بنائے گا، سندھ حکومت کا کراچی کو ایک جدید، پُرامن اور مضبوط معاشی حب بنانے کا عزم  ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی صدر

Published

on


تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ اقدامات خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر جاری حملے نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ جاری جنگ بندی مذاکرات کو بھی بے معنی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ یہ حملے دھوکا دہی کی علامت ہیں اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض فریقین ممکنہ معاہدوں کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران، ترکی اور دیگر علاقائی ممالک کے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں، تاہم زمینی صورتحال اب بھی پیچیدہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

شالیمار ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار، شیخوپورہ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

Published

on



کراچی سے لاہور آنے والی 27 اَپ شالیمار ایکسپریس دو دن بعد ایک مرتبہ پھر پٹڑی سے اتر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کل کراچی سے چل کر لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ماچھیکے سے گزرتے وقت ڈی ریل ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریک عارضی طور پر معطل ہوگیا۔

فاروق آباد اور شیخوپورہ کے درمیان ٹرین کی ایک کوچ صبح 9 بجکر 40 منٹ پر پٹڑی سے اتری۔

لاہور سے ریلیف ٹرین روانہ ہوگئی، دوپہر 12 بجے کے بعد ریلیف آپریشن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ حادثے کے باعث فیصل آباد سے لاہور اور لاہور سے فیصل آباد جانے والی گاڑیاں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو بھی شہدادپور کے قریب شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیم زینیبون کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Published

on



سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینیبون کا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینیبون کا ٹارگٹ کلر محمد فرحان خان ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کراچی کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم زینیبون ماضی میں درجنوں مذہبی، فرقہ وارانہ دہشت گرد کارروائیوں میں پیش پیش رہی ہے۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تنظیم کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ مسجد ابوبکر کے امام مسجد مفتی قیصر فاروق کو 12 ربیع الاول کے روز فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں فائرنگ کرکے شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے قتل کیا تھا۔ اس واردات میں ایک معصوم بچہ عمر ولد شاکر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق مفتی قیصر فاروق کے قتل کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ ملزم کے تنظیمی ساتھیوں اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending