Connect with us

Today News

کراچی میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے گودام بے نقاب، ہزاروں لیٹر ایندھن برآمد

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وفاقی حساس اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائیاں خاص طور پر کیماڑی اور ماڑی پور میں کی گئیں جہاں پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والے عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔

ماڑی پور ٹرک اڈے پر چھاپے کے دوران حکام نے 1800 لیٹر کے 3 ٹینک اور 40 ڈرم برآمد کیے، جن میں مجموعی طور پر تقریباً 12 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا۔

اسی دوران ماجد کالونی سے بھی 18 ڈرموں میں ذخیرہ کیا گیا 3500 لیٹر ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان اسمگل شدہ ایرانی تیل ذخیرہ کرنے میں بھی ملوث تھے۔

مزید کارروائی سول لائنز اور گذری میں کی گئی، جہاں وفاقی حساس اداروں اور کسٹمز انفورسمنٹ نے مشترکہ چھاپوں کے دوران 10 ہزار 700 لیٹر ڈیزل برآمد کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہری پور، سٹی پولیس کی کارروائی، نازیبا ویڈیوز بنانے والا شی میل ملزم گرفتار

Published

on



پشاور:

ہری پور میں سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر عوامی اخلاقیات کو متاثر کرنے کے الزام میں ایک شی میل ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شی میل ملزم محمد عارف عرف روشنی ولد شیر افضل خان کو کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او سٹی صدیق شاہ کا کہنا ہے کہ شی میل ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد شیئر کر رہا تھا جس کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ کی ایران کو ڈیڈ لائن، عالمی تیل مارکیٹ میں بھونچال آ گیا، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹے کی دی گئی سخت ڈیڈ لائن کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اُچھال دیکھنے میں آیا ہے، جس نے توانائی کے عالمی بحران کے خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 2.35 فیصد اضافے کے ساتھ 114.16 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ عالمی معیار برینٹ کروڈ 1.72 فیصد بڑھ کر 110.91 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں ایران کو خبردار کیا کہ اگر منگل تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو اسے جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

ادھر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر حملوں کے باعث اس اہم سمندری گزرگاہ کو مؤثر طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ راستہ خلیج فارس کو عالمی منڈیوں سے جوڑتا ہے اور جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اسی راستے سے گزرتی تھی۔

ماہرین کے مطابق اس بندش نے تاریخ کا سب سے بڑا تیل سپلائی بحران پیدا کر دیا ہے جس کے نتیجے میں خام تیل، جیٹ فیول، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ یہ جنگ مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہے جبکہ مالیاتی ادارے خبردار کر رہے ہیں کہ ماہ کے اختتام تک تقریباً ایک ارب بیرل تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے جس میں کروڈ آئل اور ریفائنڈ مصنوعات دونوں شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ آج فوجی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، اہم اعلان متوقع

Published

on



واشنگٹن:

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایران سے جاری کشیدگی کے معاملے پر اہم گفتگو ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میڈیا سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں ہوگی اور اس میں اعلیٰ فوجی قیادت بھی صدر کے ہمراہ موجود ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے مسلسل اصرار پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں صدر ٹرمپ ایران سے متعلق جاری صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر سوالات کے جوابات دیں گے۔

سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں خطے کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بڑے اعلانات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending