Today News
کراچی میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری
شہر قائد میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر کراچی میں رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کل 6 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
اسی طرح، دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی نئے بارش کے نظام کے سبب گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ آسمانی بجلی، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
اس حوالے سے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیار کر سکتا ہے، ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر شہری علاقوں میں نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ حساس ڈھانچوں اور کھڑی فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، ریسکیو سروسز اور دیگر متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر متحرک کر دیا ہے تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کر سکیں۔
سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کے ازالے کے لیے مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے چونکا دینے والے فیصلے کیے گئے۔
پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔
اس حوالے سے رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس سے سینیٹ الیکشن میں دلچسپ مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
Today News
کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
Today News
کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash