Today News
کراچی میں بائیک لفٹر سرگرم، دن دہاڑے شہری کی موٹرسائیکل چوری
شہر میں موٹر سائیکلوں کی چوری ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ایک اور شہری کی موٹرسائیکل کو چور دن دہاڑے لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نجی بینک کے سامنے کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چند سیکنڈ میں چوری کر کے فرار ہوگئے۔
نجی بینک کے باہر نصب سی سی ٹی وی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینک کے باہر موجود 2 ملزمان جس میں ایک پینٹ شرٹ جبکہ دوسرے ملزم نے پینٹ اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔
دونوں ملزمان پی کیپ پہنے ہوئے تھے اور وہ بینک کے باہر بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دیئے اور اس دوران ٹی شرٹ پہنے ہوئے ملزم نے کمال مہارت سے بینک کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل کا لاک چند سیکنڈوں کھول کر اسٹارٹ کر کے اپنے دوسرے موٹر سائیکل سوار ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔
شہری علی راشد نے بتایا کہ ملزمان ان کی 2025 ماڈل کی ہنڈا 70 چوری کر کے فرار ہوئے ہیں جس کی ابتدائی اطلاع سچل تھانے میں درج کرا دی ہے۔
علی راشد نے بتایا کہ وہ خود بینک میں ملازم ہیں اور معمول کے مطابق اپنی گاڑی کھڑی کر کے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوٹیج میں دکھائی دینے والے ملزمان کا سراغ لگا کر موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے۔
Source link
Today News
ایران کا میزائل حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک کرنے اور ایک ایف-16 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف سکسٹین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی بیان کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی عرب کے ایک ایئربیس تک پہنچنے سے قبل ہی کریش ہو گیا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پاسداران انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین سمیت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفا میں ایک اسٹریٹجک الیکٹرانک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب ایندھن کے ذخائر پر بھی حملہ کیا گیا۔
ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر مزید حملے کیے گئے تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ بڑے تصادم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Today News
آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا۔
بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آرہا تھا، مریضہ نے سر درد کی شکایت بھی کی تھی۔
ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر دی ہیں، بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر نے مختلف احتیاط تجویز کی ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source link
Today News
کیپٹن علی محمود شہید جرات و بہادری کا ایک درخشندہ ستارہ
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔
کیپٹن علی محمود شہید ان بہادر جوانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔
کیپٹن علی محمود شہید نے2011 کو مہمند ایجنسی کی سوران ویلی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن علی محمود شہید کے والدین کااپنے شہید بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادت جیسا عظیم اعزاز قسمت والوں کو ملتا ہے، بیٹےکی شہادت ہمارے لیے بڑا فخر ہے۔
والدہ نے کہا کہ نماز پڑھ کر تمام شہدا کیلئے دعا کرتی ہوں، پاک فوج کے تمام جوانوں اور افسران کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو ہر محاذ پر شاندار کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ یہ وطن عزیز کیپٹن علی محمود شہید جیسے جوانوں اور افسران کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی قائم و دائم ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Magazines2 weeks ago
Society: PAKISTAN’S SEASON OF CHARITY – Newspaper