Connect with us

Today News

کراچی میں بارش کی پیشگوئی سے متعلق محکمہ موسمیات کی وضاحت

Published

on



محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق وضاحت کر دی ہے۔

ملک بھر میں آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ادھر نوشکی شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج فی الحال بارش کا امکان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں کل کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نرگس نے کبھی بے ہودہ ڈانس نہیں کیا، ڈاکٹر عمر عادل کا موقف 

Published

on



پاکستانی میڈیا کی متنازع شخصیت ڈاکٹر عمر عادل نے اسٹیج ڈانس اور ماضی کی معروف اداکارہ نرگس کے حوالے سے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

فلم اور موسیقی کے حوالے سے اپنی بے باک رائے کے لیے مشہور ڈاکٹر عمر عادل نے حالیہ گفتگو میں نرگس کے فن کے لیے غیر معمولی عقیدت کا اظہار کیا۔

نرگس ماضی میں فلم اور تھیٹر کی ایک بڑی اسٹار رہی ہیں، جو نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ رقص کی مہارت کے باعث بھی پہچانی جاتی تھیں۔ وہ اپنے دور کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔

ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی کو نرگس کے رقص میں فحاشی نظر آتی ہے تو مسئلہ دیکھنے والوں کی نظر میں ہے۔

ان کے مطابق نرگس کی پرفارمنس میں خوبصورتی اور روحانیت کا عنصر موجود تھا، یہاں تک کہ وہ ان کے ڈانس کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف ردعمل دیا ہے۔ کچھ افراد نے اسے غیر مناسب قرار دیا جبکہ بعض نے حیرت اور تنقید کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایسے خیالات رکھنے والوں کو مدد کی ضرورت ہے، جبکہ دیگر نے بھی سخت جملوں میں اپنی رائے پیش کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ کمسن بچے کے کھلے مین ہوم میں گرنے کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی

Published

on



سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں 4 سالہ کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 4 سالہ بچہ مین ہول میں کیسے گرا اور راہ گیروں نے کیسے بے حسی کا مظاہرہ کیا کیمرے نے عکس بندی کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 سالہ احسن گھر کی جانب جا رہا تھا، فوٹیج میں سڑک پر قطار میں چار مین ہولز کے ڈھکن کھلے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کمسن بچے نے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پہلا مین ہول کراس کیا، چاروں مین ہول کے اطراف بڑے پتھر رکھے ہوئے تھے۔

دوسرے مین ہول کے پاس پہنچتے ہی بچہ سیدھا کھلے مین ہول میں جا گرا، جس وقت بچہ گرا سڑک سے کئی لوگ گزر رہے تھے۔ فیملی کے ساتھ جاتا ایک موٹر سائیکل سوار گھوم کر واپس بھی آیا اور کھلے مین ہول میں کچھ سیکنڈ کے لیے دیکھتا بھی رہا لیکن موٹر سائیکل سوار نے کسی سے مدد لینے کی کوشش بھی نہیں کی، موٹر سائیکل سوار نے اترے بغیر اندر جھانکا اور واپس چلا گیا۔

واضح رہے کہ متوفی کمسن بچہ اتوار کی شام لاپتا ہوا تھا، متوفی کمسن بچے کے لواحقین نے اسے بہت تلاش کیا لیکن بچے کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا اور پیر کو متوفی کمسن بچے کی لاش کھلے مین ہول سے مل گئی تھی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ متوفی کمسن بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔



Source link

Continue Reading

Today News

حنا چوہدری نے خوبصورت نظر آنے کےلیے کیا کروایا؟ خود اعتراف کرلیا

Published

on



شوبز کی دنیا میں تیزی سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ حنا چوہدری نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم فیصلے سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں انہوں نے خوبصورتی کےلیے اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کےلیے لپ فلرز کا سہارا لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں خوبصورت نظر آنے کےلیے کاسمیٹک پروسیجرز کا رجحان عام ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق کئی فنکار اپنی ظاہری شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے ایسے طریقے اپناتے ہیں، جبکہ کچھ اس سے گریز بھی کرتے ہیں۔

حنا چوہدری نے وضاحت کی کہ انہوں نے تقریباً چار سال قبل لپ فلرز استعمال کیے کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور وہ انہیں نمایاں بنانا چاہتی تھیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامہ ’ترک وفا‘ کے دوران پروڈیوسر کی جانب سے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا گیا، کیونکہ کردار کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی۔

اداکارہ کے مطابق اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کا مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں ان کے والدین نے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے شادی کریں، جس کے بعد ہی انہیں شوبز میں آنے کی اجازت ملی، اور اداکارہ بننے کے شوق میں انہوں نے یہ شرط بھی پوری کی۔



Source link

Continue Reading

Trending