Today News
کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار، ایک فرار
کراچی:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت حفیظ کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر فیڈرل بی ایریا کے علاقے جوہرآباد میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نوید اور عبداللہ شامل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔
دوسری جانب فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد عبدالمومن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
Today News
آبنائے ہرمز کی بندش، ایران جنگ؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حملوں اور خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو لاحق خطرات کے باعث عالمی تیل منڈی میں بے یقینی کا شکار ہے۔
تازہ تجارتی سیشن کے دوران عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 3 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
اسی طرح امریکی معیار کے خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی تقریباً 3 فیصد بڑھ کر 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ادھر امریکا میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کی اوسط قومی قیمت 7 سینٹ اضافے کے بعد 3.79 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی۔
یہ قیمت اکتوبر 2023 کے بعد سے پٹرول کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی محفوظ گزرگاہ نہیں رہے گی۔
علاوہ ازیں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈّوں اور تیل و گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا عمل تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔
ایران نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا، ایک اہم اماراتی آئل پورٹ کو نشانہ بنانا اور عراق کے ایک آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا۔
اس کے علاوہ خلیج کے سمندری علاقے میں ایک آئل ٹینکر بھی نامعلوم میزائل یا گولے کا نشانہ بن گیا جس کے بعد عالمی شپنگ کمپنیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہورہی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
Today News
حکومت سندھ، عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت سندھ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی دو چھٹیاں ہوں گی، عید کی چھٹیاں 20 اور 21 مارچ 2026 کو ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت سندھ پہلے ہی 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی دو روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، 22 مارچ کو اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی اور 23 مارچ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
Today News
ایران پر حملے کیلیے نیٹو نے تعاون نہیں کیا، امریکا کو بھی انکی ضرورت نہیں رہی؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا ہے کہ بیشتر نیٹو ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اور اب ہمیں بھی کسی کی ضرورت نہیں رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے اتحادی ممالک سے مدد طلب کی تھی تاکہ خلیج میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ مل سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر اُس وقت جب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
امریکی صدر شکوہ کیا کہ بیشتر نیٹو اتحادی ممالک نے آبنائے ہرمز میں ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں شامل ہونے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، لیکن ضرورت کے وقت وہی ممالک امریکا کا ساتھ نہیں دیتے۔ یہ اتحاد اکثر یک طرفہ ثابت ہوتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ حالیہ فوجی کامیابیوں کے بعد امریکا کو بھی اب نیٹو یا دیگر اتحادیوں کی مدد کی ضرورت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی سب سے طاقتور ریاست ہے اور اسے کسی ملک کی فوجی مدد درکار نہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکی افواج نے ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ تقریباً ختم ہوچکی ہے، فضائیہ کو بھی بھاری نقصان پہنچا، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار تباہ ہو چکے ہیں اور کئی اعلیٰ رہنما بھی مارے جا چکے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business