Today News
کراچی میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار کر بھاگنے والا ڈرائیور 12 روز بعد پکڑا گیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں اور بیٹے کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈرائیور کو پولیس نے 12 روز بعد گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان شہباز میں 26 مارچ کو تیز رفتار ڈالے نے موٹرسائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔
حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اُن کا بیٹا شدید زخمی ہوا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ریوو ڈالے کو برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا تھا اور یہ واقعہ 26 مارچ کو ڈیفنس خیابان شہباز میں پیش آیا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ تیز رفتار سفید ریوو ڈالا موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، واقعے کا مقدمہ ضلع جنوبی کے تھانے درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ریوو ڈالے کا بمپر بھی تبدیل کروایا تھا جوکہ برآمد کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
Source link
Today News
پی ایس ایل: کراچی میں ہونے والے میچز کیلیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ میں بتایا کہ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
پاک آرمی اور رینجرز کے ہمراہ ایس ایس یو کمانڈوز نے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ڈرل کی۔ سیکیورٹی ڈویژن اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ اور ضلعی پولیس بھی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس اور ہوٹلز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حساس مقامات پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کا استعمال سخت ممنوع ہے۔
اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم بطور کوئیک رسپانس فورس ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔
اسٹیڈیم کے اطراف میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے ایس ایس یو کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی
میچز کے دوران ٹریفک کے لیے خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
Today News
Tamil actress mysterious death, body found in Chennai flat
جنوبی بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت نے شوبز حلقوں اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
36 سالہ اداکارہ چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جہاں وہ حالیہ دنوں میں شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی کا ہے، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ واقعے سے قبل اداکارہ کا اپنے شوہر بیپن چندرن سے گھریلو تنازع ہوا، جو ویڈیو کال کے دوران شدت اختیار کر گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسی دوران اداکارہ نے مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔ شوہر نے فوری طور پر عمارت کی سیکیورٹی کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
Tamil television actress Subashini, widely recognised for her role in the popular Sun TV serial Kayal, was found dead on April 6, 2026, in Chennai. Her sudden demise has left the television industry and her fans in shock, cutting short a career that many believed was just… pic.twitter.com/9teFKR1R0v
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) April 6, 2026
Today News
گیاری سیکٹر کے اندوناک سانحے کو 14 برس مکمل
سانحہ گیاری سیکٹر کو آج 14 برس مکمل ہو گئے، اس واقعے میں پاک فوج کے 129 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، قوم آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر انتہائی دل سوز حادثہ پیش آیا تھا جس میں وطن عزیز کے دفاع پر مامور بڑی تعداد میں پاک فوج کے جوان برفانی تودے کی زد میں آگئے، اس دل سوز سانحہ میں پاکستان آرمی کا بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف میں دب گیا تھا۔
بٹالین ہیڈ کوارٹر میں موجود 129 فوجی جوانوں نے وطن کی حرمت کی خاطر جام شہادت نوش کیا،اس حادثے کے اثرات اتنے تلخ تھے کہ غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے بھی اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔
جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک آرمی کی انجینئرز کور نے اس ریسکیو آپریشن کو مکمل کرنے کا بیڑہ اٹھایا، پاکستان آرمی کے آفیسرز اور جوانوں کی انتھک محنت اور جوانمردی سے یہ مشکل ترین آپریشن پایہ تکمیل تک پہنچا۔
سانحہ گیاری کے شہداء کی قربانیوں کی یاد میں سیاچن کے محاذ پر یادگار شہداء بھی تعمیر کی گئی، آج پوری قوم شہدائے گیاری سیکٹر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جن کی عظیم قربانی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے جہاں دشمن کے علاوہ شدید ترین موسم بھی پاک فوج کے افسران اور جوانوں کیلئے کڑی آزمائش ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ