Connect with us

Today News

کراچی میں ٹرالر کے حادثات میں 2 شہری جاں بحق، گدھا شدید زخمی

Published

on



 شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں گدھا گاڑی بان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ٹریلر سے پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 15 کے قریب ٹریلر نے گدھا گاڑی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں گدھا گاڑی بان جاں بحق ہوگیا جبکہ گدھا شدید زخمی ہوا۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او جیکسن عنایت اللہ مروت بتایا کہ حادثے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 45 سال کے قریب بتائی گئی۔

اس کے علاوہ بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم برتھ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد امین ولد محمد عمر کے نام سے کی گئی جسے فٹ پاتھ پر سوتے ہوئے ٹریلر نے کچل دیا تھا۔

اس حوالے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ حادثہ پورٹ قاسم کے اندر پیش آیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق انتظامیہ نے بات چیت کے بعد معاملہ حل کرلیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے تاہم متوفی بن قاسم کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

دریں اثنا سائٹ سپرہائی وے احسن آباد میرٹھ سوسائٹی کے قریب ہفتے کی علیٰ الصباح ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔

 چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ عبدالحق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

علاوہ ازیں شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ سے شاہ فیصل دو نمبر کی طرف جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوئی جس کی شناخت بی بی صابرا کے نام سے ہوئی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ڈاکٹر فضیلہ 25 ارب منی لانڈرنگ کیس: حمزہ علی عباسی کا بڑا بیان سامنے آگیا

Published

on



معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف جاری تحقیقات کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے خود کو اس کیس سے مکمل طور پر الگ قرار دے دیا ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میڈیا میں ان کا نام بلاوجہ اس کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، حالانکہ وہ نہ تو کسی قسم کی تحقیقات کا حصہ ہیں اور نہ ہی اس معاملے میں کسی حیثیت سے فریق ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بہن ایک کامیاب پروفیشنل ہیں اور بطور بھائی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ان کے قانونی اور پیشہ ورانہ معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اداکار نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ان کا نام اس کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے، بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عدالتی کارروائی کے باعث اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے، تاہم انہیں امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور حقیقت سامنے آئے گی۔

Updated version of my statement for more clarity. Thank you ❤️ pic.twitter.com/f5tC1gSndP
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 28, 2026

دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی درخواست، جس میں انہوں نے تحقیقات رکوانے اور کیس ختم کرنے کی استدعا کی تھی، مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کو قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

تاہم عدالت کی جانب سے ایک جزوی ریلیف بھی دیا گیا ہے، جس کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دیا گیا، جبکہ اب تحقیقات صرف فارن ایکسچینج قوانین تک محدود رہیں گی۔

ادھر پیش رفت میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی، جس کے بعد متعلقہ ادارے نے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

افغان وزیر خارجہ نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

Published

on


افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام مسائل کو بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک کے طور پر خطے میں استحکام چاہتا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زیاد النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغانستان اور امریکا کے معاملات، اور پاک۔افغان تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر خان متقی نے اس موقع پر ایک امریکی قیدی کی رہائی میں کامیاب ثالثی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باقی معاملات بھی سفارتی ذرائع سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی خصوصاً ایران کے خلاف حالیہ جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور اس ضمن میں عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

اماراتی وزیر خارجہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

Pakistan’s participation in the first Asian Volleyball Confederation Men’s Cup 2026 is in doubt

Published

on


پاکستان کی پہلے ایشین والی بال کنفیڈیشن مینز کپ 2026 میں شرکت مشکوک ہو گئی، حکومت پاکستان اور پی ایس بی کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوسکا، احمد آباد،بھارت میں 20 سے 28 جون تک کھیلے جانے والے ایونٹ کو عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ممالک کے درمیان شیڈول  اے وی سی مینز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان والی بال فیڈریشن کو ہنوز  وزارت خارجہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکا،پاکستان کو 30 مارچ سے پہلے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے،پہلے اے وی سی مینز کپ میں میزبان بھارت، آسٹریلیا، بحرین، انڈونیشیا، قازقستان، کوریا، نیوزی لینڈ، عمان، پاکستان، قطر، چائنیز تائپے اور تھائی لینڈ  کوالیفائی کرچکے ہیں، فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپین شپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔

دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا، جس میں میزبان فلپائن،  آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، کوریا، کرغزستان، لبنان، چائنیز تائپے، ازبکستان اور ویت نام کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔





Source link

Continue Reading

Trending