Connect with us

Today News

کراچی میں پولیس اہلکار نے گھریلو ناچاقی اور پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مارلی

Published

on


شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں واقع فلیٹ میں پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال بلاک 11 میں واقع نازش اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر مقیم گلستان جوہر میں تعینات پولیس اہلکار طلحہ نے لائسنس یافتہ پستول سے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او گلستان جوہر نوید سومرو نے بتایا کہ گلشن اقبال بلاک 11 نازش اپارٹمنٹ کی دوسری منزل کے فلیٹ سے  سالہ طلحہٰ ولد قدیر احمد کی کنپٹی پر گولی لگی لاش ملی، متوفی پولیس اہلکار اور گلستان جوہر تھانے میں تعینات تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں والد اور بہن موجود تھے جبکہ متوفی کے والد کا بائی پاس ہوا ہے تو وہ اپنے کمرے میں تھے، اسی دوران متوفی طلحہٰ نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دلبرداشتہ اور پریشان تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

Published

on



اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر جاں بحق افراد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس، پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا

Published

on


انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان  ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔

ایم پی اے رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد  کی بھی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھاکر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending