Today News
کراچی میں پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے والا نوجوان پکڑا گیا
ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے یکم اپریل کو تین تلوار پر پولیس چیکنگ کے دوران کار میں فرار ہونے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کو یکم اپریل کو کلفٹن تین تلوار پر پولیس چیکنگ کے دوران کار سوار نوجوان کو روکا تھا جو بعدازاں گاڑی کو پولیس کے سامنے تیز رفتاری سے لیکر فرار ہوگیا تھا۔
اس واقعے کا مقدمہ فریئر تھانے میں ٹریفک پولیس کے افسر کی مدعیت میں کار سوار نوجوان کے خلاف غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا۔
واقعے میں معجزانہ طور پر پولیس اہلکار محفوظ رہا تھا جبکہ اس تمام واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار کار سوار نوجوان کی شناخت اوسیم ولد کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے کار کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Source link
Today News
سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے چونکا دینے والے فیصلے کیے گئے۔
پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔
اس حوالے سے رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس سے سینیٹ الیکشن میں دلچسپ مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
Today News
کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
Today News
کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash