Today News
کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
Today News
ٹرمپ آج فوجی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، اہم اعلان متوقع
واشنگٹن:
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایران سے جاری کشیدگی کے معاملے پر اہم گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میڈیا سے خطاب کریں گے۔
پریس کانفرنس وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں ہوگی اور اس میں اعلیٰ فوجی قیادت بھی صدر کے ہمراہ موجود ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے مسلسل اصرار پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں صدر ٹرمپ ایران سے متعلق جاری صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر سوالات کے جوابات دیں گے۔
سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں خطے کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بڑے اعلانات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Today News
ٹرمپ کی نئی دھمکی، ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل بند کرنے کی وارننگ دے دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ نئی دھمکیوں کے بعد ایران کی جانب سے نہایت سخت اور جارحانہ ردعمل سامنے آیا ہے جس میں عالمی توانائی اور تجارت کے نظام کو مفلوج کرنے کی کھلی وارننگ دی گئی ہے۔
ایرانی قیادت کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما علی اکبر ولایتی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی نئی غلطی کی تو مزاحمتی اتحاد باب المندب کو بھی آبنائے ہرمز جیسی اسٹریٹجک حیثیت دے کر عالمی تجارتی راستوں کو ایک ہی جھٹکے میں بند کر سکتا ہے۔
ادھر ایران کی عدلیہ نے ٹرمپ کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مزاحمت نے امریکی صدر کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے جس کے باعث وہ غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عوامی فلاح کو نظرانداز کر کے دنیا کو دھمکانے والی قیادت دراصل ماضی میں پھنسی ہوئی ہے۔
جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں ٹرمپ کو متنبہ کیا کہ جنگی جرائم کے ذریعے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور ان کی پالیسیاں پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہیں۔
پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے بھی امریکی صدر کے رویے کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے ان کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسی طرح اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے عالمی ادارے کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا نے فوری قدم نہ اٹھایا تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ تمام ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ایرانی شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس پر خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
Today News
کراچی، پی ٹی آئی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 کارکن گرفتار، تقریباً 150 افراد پر مقدمہ درج
کراچی:
شہر قائد کے علاقے آرٹلری میدان میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 100 سے 150 نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 56/2026 سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دفعات 147، 149، 186 اور 188 شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان علیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی کی صورت میں فورارہ چوک سے کراچی پریس کلب کی جانب جا رہے تھے۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور ڈنڈے موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی اور شرکاء کو آگاہ کیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، تاہم ریلی کے شرکاء مشتعل ہوگئے اور سرکاری امور میں مزاحمت کی۔
پولیس نے واقعے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash