Today News
کراچی میں کروڑوں مالیت کی ایرانی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار
کراچی:
ضلع کیماڑی پولیس نے موچکو کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی ایرانی کرنسی برآمد کر کے ایک ملزم عبدالرحمن کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے تقریباً 289 کروڑ مالیت کی ایرانی کرنسی اپنی ٹانگوں کے ساتھ باندھ رکھی تھی تاکہ سیکیورٹی اداروں کو دھوکا دیا جا سکے، تاہم دوران تلاشی غیر قانونی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق برآمد شدہ بھاری مقدار میں کرنسی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان تک پہنچنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔
Today News
سعودی عرب نے 24 گھنٹوں میں ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
ریاض:
سعودی عرب نے اہم سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی فوجی اتاشی اور اسسٹنٹ فوجی اتاشی سمیت سفارتخانے کے دیگر ارکان کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
سعودی حکومت نے ان افراد کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور مملکت ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
سعودی حکام نے ایران پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے نتائج بھی نہایت سنگین ہوں گے۔
حکم کے مطابق ایرانی ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی اور سفارتخانے کے مزید تین اہلکاروں کو فوری طور پر سعودی عرب چھوڑنا ہوگا۔
Today News
ایران کے شہر نطنز میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکی حملے کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔
ایران کے شہر نطنز میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکی حملے کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا پر آ گرا جہاں ملک کی حساس جوہری تحقیقاتی تنصیب واقع ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیلی طبی حکام کے مطابق حملے میں کم از کم 39 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے جو شدید زخمی ہونے کے باوجود ہوش میں ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ایک عمارت پر براہِ راست گرا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اردگرد کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ یہ واقعہ صحرائے نیگیو میں پیش آیا جہاں ڈیمونا کی اہم جوہری تنصیب موجود ہے۔
بین الاقوامی سطح پر یہ مانا جاتا ہے کہ ڈیمونا میں واقع یہ تنصیب مشرقِ وسطیٰ کے واحد غیر اعلانیہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے سے منسلک ہو سکتی ہے تاہم اسرائیل ہمیشہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ابہام کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔
امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں شدید تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔
پیرامیڈک کرمل کوہن کے مطابق جائے وقوعہ پر شدید تباہی اور افراتفری کا منظر تھا۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار شے آسمان سے زمین کی جانب گرتی ہے اور زوردار دھماکے کے ساتھ شہر میں جا ٹکراتی ہے جبکہ پولیس نے بھی ایک عمارت کی دیوار میں بڑا شگاف پڑنے کی تصاویر جاری کی ہیں۔
یہ حملہ مبینہ طور پر نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ بمباری کے ردعمل میں کیا گیا۔
Today News
کراچی: تیز رفتار موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکا، حادثے میں جاں بحق
کراچی:
کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کرسچن آبادی کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایمبولینس سروس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں متاثرین کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ بلال ولد چوہدری کے نام سے کی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے 32 سالہ راہگیر کی شناخت انتھونی ولد جون کے طور پر ہوئی ہے، جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے بائیک چلا رہا تھا کہ اچانک راہگیر سامنے آ گیا اور توازن برقرار نہ رہنے کے باعث ٹکراؤ ہوا، تاہم پولیس مزید شواہد جمع کر کے واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines7 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper