Connect with us

Today News

کراچی میں گھر کے اندر گیس دھماکا، سسرال سے واپس آئی خاتون شدید زخمی

Published

on



کراچی: کورنگی کراسنگ کے علاقے الطاف ٹاؤن کے گھر میں گیس کا دھماکا ہوا جس میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ الطاف ٹاؤن میں گھر کے اندر گیس دھماکے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 30 سالہ نازیہ زوجہ گلریز کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن ایاز خان نے بتایا کہ واقعہ الطاف ٹاؤن گلی نمبر17 مکان نمبر 818 پیش آیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والی نازیہ افطار کرنے اپنے سسرال گئی تھی اور جب وہ واپس اپنے گھر آئی تو گیس کھلی ہوئی تھی اور اس نے جیسے ہی ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والے شعلے سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، خاتون کو اس کا دیور طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیکر گیا تھا جبکہ خاتون کا شوہر  دبئی میں ملازمت کرتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق گیس دھماکے میں جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ 50 فیصد تک جھلس گئی ہے جسکی جان بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 718 ملزمان گرفتار

Published

on


بلوچستان میں پولیس نے مشترکہ آپریشن میں مختلف جرائم میں ملوث 718 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 111 منشیات فروش بھی شامل ہیں جبکہ 10 مغوی بھی بازیاب ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی قیادت میں صوبائی پولیس نے جرائم کے خلاف ایک زبردست جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور ایک ہی دن میں منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی ہے۔

10 مارچ 2026 کو جاری اس خصوصی مہم کے تحت کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں جرائم پیشہ گروہوں پر پولیس آسمانی بجلی کی طرح گر پڑی ہے۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان نے اسے “جرائم کی جڑیں کاٹنے کی مہم” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آپریشنز منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان، مفرور مجرموں اور سنگین وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف ہے اور صوبے کے 7 اضلاع میں ٹارگٹڈ آپریشنز کے نتیجے میں پولیس نے ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا ہے۔

ان میں سے 295 مفرور مطلوب اور 402 اشتہاری شامل ہیں، جبکہ مختلف جرائم جیسے ڈکیتی، قتل اور اغوا میں ملوث 718 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں رات کی تاریکی میں بھی جاری ہیں اور پولیس کی ٹیمیں عوام کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان کے ہر شہری کو خوف سے آزاد ماحول ملے۔

اس مہم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ گرفتار ملزمان سے نہ صرف اسلحہ کا انبار برآمد ہوا بلکہ مغویوں کی بازیابی بھی ایک ڈرامائی کہانی کی طرح سامنے آئی ہے۔

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے 122 پسٹل اور ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین قبضے میں لیے ہیں۔ اس کے علاوہ، 10 مغوی افراد کو جرائم پیشہ عناصر کے چنگل سے آزاد کرایا گیا ہے، جو خاندانوں کے لیے خوشی کی لہر لے کر آیا ہے، اس کے علاوہ مسروقہ مال کی برآمدگی میں بھی کامیابی ملی، جہاں 5 چوری کی گاڑیاں اور 39 موٹر سائیکلیں واپس حاصل کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق یہ برآمدگیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پولیس کی خفیہ معلومات اور تیز رفتار کارروائیوں نے جرائم کے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے۔

منشیات کے خلاف جنگ میں بھی پولیس نے کوئی رعایت نہیں کی اور 111 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے جبکہ ان سے برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار حیران کن ہے۔

برآمد منشیات میں 743.678 کلوگرام چرس، 11.630 کلوگرام آئس اور شیشہ، اور 10.665 کلوگرام افیون شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ “یہ منشیات نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا ہتھیار تھیں، لیکن اب یہ ہمارے قبضے میں ہیں بلوچستان پولیس کی یہ مہم نہ صرف جرائم کی شرح کو گرائے گی بلکہ عوام میں امید کی کرن بھی جگائے گی۔

آئی جی محمد طاہر کی ہدایات پر یہ آپریشنز مزید شدت اختیار کریں گے، اور عوام سے تعاون کی اپیل کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو جرائم کے خلاف جدوجہد کی علامت بنے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

فرانس نے لبنان میں کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

Published

on


فرانس نے لبنان میں بڑھتی ہوئی تشدد آمیز کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ یہ اجلاس بدھ کو منعقد کیا جائے گا تاکہ لبنان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

فرانس نے لبنان میں جاری پرتشدد واقعات کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش ظاہر کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

فرانس کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کے بحران کے حل میں اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد حزب اللہ کی جوابی کارروائیوں پر لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور افراد کو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جس سے لبنان کی حالت نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں اور حکومت بھی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا چاہتی ہے جس کے لیے شام نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ناسا کا سیٹلائٹ زمین پر کب گِرے گا؟

Published

on



امریکی خلائی ادارے ناسا کا تقریباً 14 برس قبل خلا میں لانچ کیا گیا سیٹلائٹ جلد ہی زمین پر گرنے والا ہے۔

ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم مطابق وین ایلن پروب اے نامی یہ سیٹلائٹ منگل کی شب 7 بجکر 45 منٹ جو پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کے روز صبح 4 بجکر 45 منٹ پر زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوگا۔

600 کلو وزنی یہ سیٹلائٹ زمین پر کسی کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ناسا کے مطابق ایسے کسی واقعے کا امکان 0.02 فی صد ہے۔

ناسا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اسپیس کرافٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایٹماسفیئر سے گزرتے ہوئے جل جاتے ہیں، لیکن کچھ پرزے باقی رہ جاتے ہیں واپس گھس جاتے ہیں۔

ناسا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس کے سبب زمین کسی کو خطرے کے امکانات بہت کم ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending