Today News
کراچی: چکرا گوٹھ سے گرفتار 3 ملزمان ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے دھماکہ خیز مواد کے مقدمے میں چکرا گوٹھ کورنگی سے گرفتار 3 ملزمان کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد کے مقدمے سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں زاہد بارکزئی، یاسر اور خدا بخش شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزمان کو چکرا گوٹھ کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اور کالعدم تنظیم سے تعلق ہے، استغاثہ نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
وکیل صفائی گل شیر بلوچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ زاہد بارکزئی کو 27 جنوری کو لیاری میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں گمشدگی کی آئینی پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 21 فروری تک جسنانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ رینجرز اور سی ٹی ڈی کیجانب سے گزشتہ روز تینوں ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
Today News
راولپنڈی؛ شوہر کو دو بیویوں سمیت قتل کرنے کا مقدمہ درج، اہم وجہ سامنے آگئی
قاسم آباد کے علاقے میں شوہر کو دو بیویوں سمیت قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں قتل کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی۔
تھانہ نصیر آباد پولیس نے تین افراد کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت تین ملزمان کے خلاف درج کی گئی۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں شہریار، ساجد اور مزمل مشتاق شامل ہیں۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے حسین کو اسکی دو بیویوں نور اور ندا سمیت قتل کیا۔
قتل کا واقعہ مقتول حسین کا اپنی بیٹی کی نند سے شادی کرنے کی بناء پر پیش آیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کی شب قاسم آباد کے علاقے میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی تھی۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ رشتہ داری کے تنازع پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بادشاہ اور اس کی دونوں بیویوں کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بیٹے نے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ گاؤں سے آئے رشتہ داروں نے قتل کیا۔
Source link
Today News
آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، شرکاء کا ملک گیر مطالعاتی دورہ
آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا۔
پاک بحریہ کے افسران نے جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے طلباء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز (کوئٹہ) کا دورہ بھی کیا۔
شرکاء کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ایف سی، بلوچستان کی ذمہ داریوں اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء اور مقامی صحافیوں کیلئے ایس ٹی سی ڈونگی کوٹلی آزاد کشمیر کے خصوصی دورہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ شرکاء کو عسکری آلات کی نمائش، جدید آپریشنل مشقوں اور براہِ راست فائر کی مشق کا عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستانی ٹیم سپر 8 مرحلے کے میچز کون کونسی ٹیموں سے کب کھیلے گی؟
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو سخت مقابلوں کا سامنا ہوگا جہاں اس کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے کھیلا جائے گا جبکہ 28 فروری کو پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سے ہوگا۔
یہ تمام ٹیمیں سپر 8 کے اسی گروپ میں شامل ہیں جس کے باعث مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں پاکستان کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims