Today News
کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شرجیل میمن کا شدید ردعمل
کراچی:
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گاڑی کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے جو تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لی گئی۔
Pakistan Customs Karachi confiscated a Sindh Government vehicle on 12 March, claiming it was non-custom paid. Despite being shown all official documents confirming that the vehicle belongs to the Information Department and was purchased through official outlets of Indus Motor… pic.twitter.com/OPKVM0VAM6
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) March 14, 2026
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آفیشل آؤٹ لیٹ سے خریدی گئی تھی، صوبائی حکومت کے محکمے کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔
شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی واپس کرے اور تحریری معافی مانگے۔
Today News
لاہور: گھریلو تنازع پر بیوی کا تشدد، شوہر نے سیف سٹی سے مدد طلب کرلی
لاہور:
سندر میں ایک شوہر نے بیوی کے مبینہ تشدد پر سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کرادی۔
ترجمان کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں رہنے والے ایک شہری نے سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ویڈیو کال فیچر کے ذریعے مدد طلب کی اور بتایا کہ اس کی بیوی کی جانب سے اس پر مبینہ تشدد کیا جا رہا ہے۔
شہری نے ویڈیو کال کے دوران مبینہ تشدد کے شواہد بھی ریکارڈ کروائے اور جان سے مارنے کی دھمکی کے بارے میں آگاہ کیا۔
سیف سٹی آفیسر نے شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر تھانہ سندر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں فریقین سے تفصیلی معلومات حاصل کر کے معاملے کی جانچ پڑتال کی۔
ترجمان کے مطابق سیف سٹی آفیسر اور پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث گھریلو تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
سیف سٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری معاونت فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ شہری اس ایپ کے ذریعے ویڈیو کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ویڈیو شواہد براہ راست سیف سٹی کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
Today News
ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کی مشاورت سے ہوتا ہے، عاقب جاوید
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب کوئی ایک شخص اکیلے نہیں کرتا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے ممبران عاقب جاوید، مصباح الحق، سرفراز احمد اور اسد شفیق نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کی مشاورت سے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم توقعات پر پورا نہیں اترسکی لیکن کارکردگی بہتر رہی۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہارنے کا دکھ بہت ہوتا ہے، لیکن ہم ان سے آج تک نہیں جیت سکے ہیں۔ سپر ایٹ میں صرف ایک میچ ہارے، ایک بارش کی نظر ہوگیا جس کے بعد رن ریٹ پر باہر ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں جیسی پچ تھی اس پر کسی ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ ہونا ناممکن تھا۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی میری نظر میں بہتر ہوئی ہے، ہم نے جنوبی افریقا کو جنوبی افریقا میں، آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرایا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں کسی کو ڈراپ نہیں کیا گیا، آرام دے کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ بابر اعظم، فخر زمان اور سلمان مرزا ابھی کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ وسیم اور وقار جیسے بولرز نہیں آسکتے، اس دور میں صرف بمراہ کے علاوہ کوئی ایسا بولر نہیں ہے جسے کھیلنا مشکل ہو۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا ہمارے پاس دو تین وکٹ کیپرز آپشن کے طور پر موجود ہیں، نئے کھلاڑیوں کو اگلے سیزن میں موقع دیں گے۔
Today News
افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کردی ہے، صدر مملکت
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کردی ہے۔
پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے افغان طالبان کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت کے ذریعے افغانستان میں قائم غیر قانونی حکومت مسلسل اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہورہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ افغان حکومت دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنے کی یقین دہانیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اب اس حکومت میں اسلامی دنیا کی ایک بڑی فوجی طاقت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ایک طرف دوست ممالک سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے اور دوسری طرف اس نے پاکستان کے شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کر دی ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے۔
صدر نے کوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں ڈرون حملوں سے زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper