Connect with us

Today News

کفایت شعاری اقدامات نافذ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تنخواہ اور تمام مراعات نہ لینے کا اعلان

Published

on



اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت قومی مفاد میں تنخوا، اور سرکاری پیٹرول سمیت تمام مراعات ترک کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی کفایت شعاری اقدامات نافذ کردیے گئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے وزیر اعظم  شہباز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کفایت شعاری مہم کے تحت اقدامات کیے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے قومی مفاد میں اپنی تنخواہ اور سرکاری پیٹرول سمیت تمام مراعات ترک کرنے کا اعلان کردیا۔

کفایت شعاری مہم کے تحت اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں دو ماہ کے لیے 25 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھی جائیں گی صرف 30 فیصد گاڑیاں دفتری امور کے لیے استعمال ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول گاڑیوں اور اسکواڈ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، اگر ناگزیر ہوں، تو ورچوئل یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے جبکہ اجلاسوں کی تعداد کو بھی کم سے کم سطح تک محدود رکھا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے۔  جبکہ اجلاس کے دنوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔  رمضان المبارک میں دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ رمضان کے بعد صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

کفایت شعاری اقدامات کے تحت بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کی جائے گی جس کے تحت غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹریٹ میں تمام نئی خریداری فوری طور پر بند، صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جون 2026 تک نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا جبکہ غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں اور افطار ڈنرز کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔

اسمبلی سیشن کے دوران ضرورت کے مطابق اقدامات میں مناسب تبدیلی کی جائے گی جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا اور ضرورت پڑنے پر گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر طلب کیا جا سکے گا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو آنریریا یا سیشن الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران میں نشانہ بنانے لائق کچھ نہیں بچا؛ ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے سے متعلق بڑا بیان

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں واضح برتری اور بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب کچھ میرے ہاتھ میں ہے، جب بھی چاہوں، ایران جنگ ختم کرسکتا ہوں۔ ہمارا اندازہ 3 یا 4 ہفتوں کا تھا لیکن ہم شیڈول سے آگے رہے۔

ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ہی ختم ہو جائے گی کیونکہ اب عملی طور نشانہ بنانے کے لیے ایران میں کچھ نہیں بچا ہے۔ بس چھوٹی چھوٹی کچھ چیزیں باقی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے عندیہ دیا کہ مشرق وسطیٰ میں سب کچھ معمول پر آنے میں ابھی مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہ جنگ بہت اچھے انداز میں جاری ہے۔ سب کچھ کنٹرول میں ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بھی کہا تھا کہ پوچھا کہ ایران جنگ کا ابتدائی منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کا تھا لیکن اس سے پہلے اہداف حاصل ہو رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر براڈ کوپر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ امریکی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں 5,500 سے زائد اہداف اور 60 سے زیادہ بحری جہاز تباہ ہو چکے ہیں، جن میں ایران کے تمام سلیمانی کلاس کے جنگی جہاز شامل ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

حکومت سندھ کا تمام سرکاری و نجی جامعات میں کلاسز آن لائن کرنے کا حکم

Published

on



حکومت سندھ نے کفایت شعاری مہم کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک کلاسز آن لائن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو کے مطابق عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری دینے والے ادارے 16 تا 31 مارچ 2026 تک اپنی تمام تعلیمی سرگرمیاں 100 فیصد آن لائن منتقل کریں۔

وزیر جامعات نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اگلے دو ماہ تک تمام سرکاری محکموں کے ایندھن (فیول) میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی جبکہ جامعات کو بھی اپنی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کلاسز تو آن لائن ہوں گی تاہم تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے جامعات کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے نان ای آر ای (Non-ERE) بجٹ میں بھی 20 فیصد کٹوتی نافذ کر دی ہے۔

وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے تمام سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔



Source link

Continue Reading

Today News

تیار رہیں، پیٹرول کی قیمتیں 200 ڈالر تک جائیں گی؛ ایران کی امریکا کو دھمکی

Published

on


ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

ایران کے مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے جنگ کی نئی حکمت عملی بیان کرکے سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی اب دشمنوں پر صرف جوابی حملے تک برقرار نہیں رہے گی بلکہ اب دشمنوں پر بڑھ بڑھ کر اور پے در پے حملوں کریں گے۔

ابراہیم ذولفقاری نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل بھی امریکا، اسرائیل یا ان کے اتحادیوں تک جانے نہیں دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز آج تک آبنائے ہرمز میں 13 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جس سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل رک گئی ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending