Today News
کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی، وزیراعظم
اسلام آباد:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔
خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم قیمتوں کے استحکام اور حکومتی بچت اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ کفایت شعاری سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد کٹوتی ہوگی۔ کارپوریشنز کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندے اب شرکت فیس نہیں لیں گے، جبکہ تمام سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 2 ماہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور نئی خریداری پر پابندی رہے گی۔
اسی طرح کابینہ ارکان، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں عوامی فلاح کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب آن لائن میٹنگز کو ترجیح دی جائے گی تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ سیکریٹریز کو ان کفایت شعاری کے احکامات کی نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، بلال اظہر کیانی اور ایف بی آر چیئرمین شریک ہوئے۔
Today News
اسرائیل کی سفاکیت؛ لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
اسرائیل نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لبنان پر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ جنوبی قصبے برج قلعویہ میں واقع ایک کلینک پر کیا گیا جہاں طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کلینک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں ڈاکٹرز، نرسیں اور ایمبولینس سروس کے اہلکار شامل ہیں۔
حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں مزید حملے بھی کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کے ساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں انخلا کے عمل کو بھی تیز تر کردیا ہے۔
Today News
کوہستان کرپشن کیس میں نئی پیشرفت، عدالت نے فیصلہ کرلیا
پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی احتساب عدالت نے کوہستان کرپشن کیس کی سماعت کی، اسپیشل پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے،
عدالت نے اسکینڈل میں نامزد چھ ملزمان اور دو بے نامی داروں کے اثاثے منجمند کرنے کی توثیق کر دی۔ ملزمان میں محمد ایاز ، دوراج خان ، محبوب الرحمان ، طاہر تنویر، ضمیر مراد اور ظہور احمد شامل ہیں۔
بے نامی دار عاطف اقبال اور یاسر تنویر کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے ہیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ظہور اور یاسر تنویر بینک ملازمین ہیں، ملزمان کے نام پر غیر منقولہ اثاثے نکل آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی جی نیب نے 24 فروری کو ملزمان اور بے نامی داروں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے۔
عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کے توثیق کردی۔
Source link
Today News
پاکستان نرسنگ کوسنل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
پاکستان نرسنگ کوسنل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز وزارت صحت میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا جو کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس اینڈ ہیلتھ میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ پروگرام کے لیے پانچ اضافی نشستوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔ یہ نشستیں پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ قومی ہیروز کے خاندانوں کی معاونت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق نرسنگ کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport