Connect with us

Today News

کمبھ میلے کی وائرل گرل نے مخالفت کے باوجود مسلمان لڑکے سے شادی کرلی

Published

on



بھارت میں کمبھ میلے کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نوجوان لڑکی مونا لیزا بھوسلے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تمام تر مخالفت کے باوجود اپنے بوائے فرینڈ محمد فرمان سے شادی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی تھی جب مونا لیزا کے اہلِ خانہ انہیں زبردستی گھر واپس لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم حالات کے باوجود دونوں نے اپنے تعلق کو آگے بڑھاتے ہوئے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونا لیزا اور محمد فرمان کی پہلی ملاقات سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے تعلق قائم تھا، لیکن جب مونا کے خاندان کو معلوم ہوا کہ وہ ایک مسلمان لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے اس رشتے کی سخت مخالفت شروع کردی۔

مونا لیزا بھوسلے کا کہنا تھا کہ ان کے والد انہیں زبردستی کسی اور شخص سے شادی کرنے پر مجبور کررہے تھے، جس پر انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے پولیس سے مدد طلب کی۔ اس معاملے کے بعد دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فرمان نے کہا کہ ان کی محبت کی کہانی اگرچہ صرف چھ ماہ پرانی ہے، لیکن انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک دوسرے کو کئی دہائیوں سے جانتے ہوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والی مونا لیزا بھوسلے پہلی مرتبہ اس وقت شہرت میں آئیں جب مہا کمبھ میلہ کے دوران پریاگ راج میں مالائیں فروخت کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ویڈیوز کے تیزی سے پھیلنے کے بعد وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن گئیں اور بعد ازاں انہیں فلموں میں کام کے مواقع بھی ملنے لگے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پورٹ قاسم کی جانب سے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم

Published

on


پورٹ قاسم اتھارٹی نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی کیو اے نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) نے وفاقی وزیر برائے بحری امور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد برآمدات سے متعلقہ امور کو سہل بنانا، مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

 فیسلیٹیشن ڈیسک برآمدی سرگرمیوں کو تیز، مؤثر اور ہموار بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے اور قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کے پی میں عید کے موقع پر ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر ہسپتالوں کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت

Published

on


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر محکمہ صحت نے عیدالفطر کے موقع پر ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر تمام ہسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 24/7 ایمرجنسی سروسز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔  ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی روسٹرز سختی سے نافذ کیے جائیں۔ 

مزید برآں بغیر پیشگی اجازت کوئی بھی افسر اپنی ڈیوٹی اسٹیشن نہ چھوڑے۔ ایمبولینس اور ریفرل سروسز مکمل طور پر فعال اور تیار حالت میں رکھی جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادویات، آکسیجن، خون اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے۔ حادثات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات اور کنٹیجنسی پلان تیار رکھا جائے۔ 

علاوہ ازیں تمام ہسپتالوں میں صفائی، حفظانِ صحت اور انفیکشن کنٹرول کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ گلیات، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور دیگر سیاحتی و ٹرانزٹ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر کے 24 گھنٹے مانیٹرنگ اور رابطہ کاری یقینی بنائی جائے۔ آئی ایم یوکے ذریعے ہیلتھ سہولیات کی مسلسل نگرانی، اسٹاف حاضری اور سروس ڈیلیوری پر نظر رکھی جائے اور  ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رئیل ٹائم رپورٹنگ کے ذریعے فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔

مزید برآں متعلقہ افسران کی جانب سے فیلڈ وزٹس اور جہاں ممکن ہو ورچوئل میٹنگز کے ذریعے نگرانی جاری رکھی جائے۔ عوامی سہولت کے لیے ہیلپ لائنز فعال اور نمایاں طور پر مشتہر کی جائیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ صحت کے کنٹرول روم کو ارسال کریں۔ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمتیں  آسمان سے نیچے آ گریں، اچانک بڑی کمی ریکارڈ

Published

on



کراچی:

سونے کی قیمتوں میں آج عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 243 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 767ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج جمعرات کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے فی تولہ ہوگئی۔

فی تولہ قیمت کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار 833 روپے کی کمی واقع ہونے سے نئی قیمت گھٹ کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی  کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں چاندی بھی سستی ہو گئی اور فی تولہ چاندی 760 روپے کم ہوکر 7 ہزار 734 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 652 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 630 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending