Connect with us

Today News

کوئٹہ، کسٹمز نے دبئی سے 85 تولہ سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Published

on



کوئٹہ:

پاکستان کسٹمز نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافروں کے ذریعے سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق اتوار کے روز دبئی سے آنے والی پرواز ایف زیڈ 345 کے ذریعے پہنچنے والے ایک ہی خاندان کے مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کی گئی۔

دوران چیکنگ سامان میں تجارتی مقدار میں سونے کے تیار زیورات کی نشاندہی ہوئی۔

کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 85 تولہ سونے کے تیار زیورات برآمد کر لیے جن کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق حکام نے اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے برآمد ہونے والے سونے کے زیورات ضبط کر لیے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ساتھی ملزمہ گرفتار، تیسرا ڈاکو فرار

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں راشد منہاس روڈ نجی اسکول کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ڈاکو کی ساتھی ملزمہ ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، تیسرا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے راشد منہاس روڈ گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کی جانب جاتے ہوئے نجی اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ 

ایس ایچ او سمن آباد انسپکٹر زبیر اعوان کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شخص ڈاکو ہے ، واقعے کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اور ان کے ساتھی خاتون شہری کو اسلحہ کے زور پر روک رہے تھے جس پر شہری نے کچھ فاصلے پر جا کر اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا ، ڈاکو ملزمہ قریب چھپ گئی ، پولیس نے حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ملزمہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ 

مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 25 سالہ سلمان کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت نہا کے نام سے کی گئی ، تیسرے ڈاکو کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہے ہے ۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور، 19 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزمان سے پولیس مقابلہ، مرکزی ملزم ہلاک، 3 فرار

Published

on



لاہور:

شہر کے علاقے گجومتہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت زازے پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جو ایک روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں 19 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک کیفے میں واردات کے بعد فرار ہوئے تھے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی کا نمبر ٹریس کیا گیا جس کے بعد کاہنہ پولیس نے گجومتہ کے قریب گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

اس دوران ایس ایچ او کاہنہ عامر شہزاد اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ ملزمان کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

 

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

لیہ، ڈیوٹی کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کا جوان شہید

Published

on



لیہ:

پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں قربان ہوگیا۔ لیہ پولیس کے کانسٹیبل اسد نصیر ہیرا اڈہ کے مقام پر ڈیوٹی کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل اسد نصیر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل اسد نصیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او لیہ کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مکمل دیکھ بھال اور ویلفیئر پولیس کی ذمہ داری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending