Today News
کوئٹہ ایکسپو سینٹر کی تعمیر میں تاخیر سے منصوبے کی لاگت میں دگنے اضافے کا انکشاف
کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کے تعمیری منصوبے میں تاخیر کے باعث اب لاگت بڑھ کر 4.8 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ ایکسپو سینٹر کی تعمیری لاگت میں دوگنا اضافے کا انکشاف ہوا۔
وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ 2019 میں منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 2.4 ارب روپے تھا، منصوبے کی نظرثانی لاگت بڑھ کر 4.8 ارب روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔
کمیٹی نے منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے لاگت میں اضافے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے رپورٹ مانگ لی۔
رکن کمیٹی اسد عالم نیازی نے کہا کہ یہ منصوبہ نوگو ایریا میں بنایا جارہا ہے، کاروباری طبقہ وہاں جانے کو تیار نہیں۔
وزارت تجارت نے وضاحت کی کہ منصوبہ کوئٹہ ایسٹرن بائی پاس سبی روڈ پر تعمیر کیا جارہا ہے، بلوچستان میں دو گروپس میں تنازع کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے منظوری میں تاخیر بھی لاگت بڑھنے کی وجہ بنی۔ منصوبے کیلیے وزارت تجارت نے اگلے مالی سال منصوبے کیلئے تین ارب روہے مانگ لیے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ منصوبے کی فزیبلٹی اور زمین کی خریداری سمیت اب تک ایک ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، نئے مالی سال بجٹ سیلنگ دیکھ کر فنڈز کا تعین کیا جائے گا۔
وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ اس سال 781 ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف ایک ہزار ارب روپے رکھے گئے ہیں، آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔
کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔
Today News
کراچی، پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں لیاری عیدو لائن گلی نمبر ایک میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ساجد علی عرف عاطف کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
دوسری کارروائی میں گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک اور زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔
زخمی ملزم کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت عامر ایوب کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
Today News
ٹی20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل تک رسائی کیلیے پاکستانی ٹیم کو کیا کرنا ہوگا؟
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل مگر ناممکن نہیں رہی۔
اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے اور اب اسے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نہ صرف اپنی کامیابی بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
مسلسل دو شکست کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس3.05 ہوگیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر محدود پوائنٹس اور منفی نیٹ رن ریٹ نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی تاکہ رن ریٹ بہتر کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستانی ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی، تاہم کرکٹ میں غیر متوقع نتائج کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور قومی ٹیم اب ہر اوور میں بھرپور کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم ہے۔
Today News
رحیم یار خان، کچہ آپریشن میں بڑی پیشرفت، خطرناک ڈاکو نے ساتھی سمیت سرنڈر کر دیا
رحیم یار خان:
پنجاب کے کچے کے علاقے میں جاری بڑے آپریشن کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے ساتھی ظفری جھبیل کے ہمراہ قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
ڈی پی او عرفان سمو کے مطابق تنویر اندھڑ کچے کا موسٹ وانٹڈ اور اندھڑ گینگ کا سرغنہ تھا، جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
پولیس نے سرنڈر کے بعد ڈاکوؤں سے بھاری ہتھیار بھی برآمد کر لیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تنویر اندھڑ سکھر ملتان موٹر وے حملہ کیس سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 13 شہریوں کے قتل کا مرکزی ملزم تھا، جبکہ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات درج تھے۔
ڈی پی او کے مطابق سرنڈر کرنے والے دوسرے ملزم ظفری جھبیل کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے 38 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
پولیس کے مطابق کچہ آپریشن کے دوران اب تک 229 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، سرنڈر کرنے والوں میں 17 انتہائی مطلوب ڈاکو شامل ہیں جن کے سروں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد تھی۔
آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک اور 97 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ مقابلوں میں 52 پولیس اہلکار شہید بھی ہوئے۔
ڈی پی او عرفان سمو نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch