Connect with us

Today News

کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں گیس دھماکا، 6 افراد جھلس کر زخمی

Published

on



کورنگی مہران ٹاؤن میں آتشزدگی کے دوران 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن چوہدری شاہد نے بتایا کہ واقعہ کورنگی مہران ٹاؤن میں چھپڑا ہوٹل کے قریب مقامی کمپنی میں آگ بھڑکنے سے پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے کورنگی میں انڈس اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام نے ڈاکٹر کے ریفر کرنے پر زخمیوں کو سول اسپتال ٹراما سینٹر برنس وارڈ منتقل کیا ہاں زخمی ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ ذیشان ولد شمشاد ، 65 سالہ نورو گل ولد عبداللہ جان ، 25 سالہ روبن ولد جانسن ، 45 سالہ احمد یار ولد محمد بخش ، 20 سالہ وسیع ولد احمد یار اور 35 سالہ یاسر ولد شمشاد احمد کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود نے بتایا کہ 6 افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کا واقعہ مہران ٹاؤن سیکٹر 6 ایف میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں سیوریج لائن میں گیس بھر جانے پیش آیا ہے جس کی وجہ سے دھماکا ہوا جس سے دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے اور گیس کے شعلوں سے 6 افراد بھی جھلس گئے،ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کے گارمنٹس فیکٹری میں سیوریج کی نئی لائن ڈالی گئی تھی جس کا ایک بڑا چمبر بھی بتایا گیا تھا جو کہ اوپر سے بند تھا اس دوران سیوریج لائن میں جمع ہونے والی گیس لائنوں کی مدد سے باتھ روم کی ڈبلیو سی سے نکل کر برابر میں بنے ہوئے کچن میں بھر گئی۔

عید کی چھٹیوں کے دوران فیکٹری بند تھی اور بدھ کو جب فیکٹری میں اسٹاف آیا اور انھوں نے کچن کی لائٹ کا بٹن جیسے ہی آن کیا تو زور دار دھماکا ہوا اور اس سے نکلنے والے شعلے سے وہاں پر موجود 6 افراد جھلس گئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے آگ بجھانے والے سلنڈر کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دشمن کو حساس معلومات فراہم کرنے پر ایران میں دو ملزمان گرفتار

Published

on


ایران میں حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سیکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کے شمال مغربی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس مقامات کے بارے میں دشمن کو معلومات فراہم کیں۔

رپورٹس کے مطابق الزام میں بتایا گیا کہ ملزمان نے  حساس مقامات کی معلومات امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسیوں کو فراہم کیں۔

افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کا ایران میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم سے حملہ، ویڈیو بھی شیئر کردی

Published

on


امریکا نے اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم سے اصفہاں پر حملہ کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اصفہان میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔

اس حملے کا ہدف اصفہان میں اسلحہ ڈپو تھا۔ حملے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دھماکوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کا مقصد ایران کو مزید سخت پیغام بھی دینا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ رپورٹس میں اصفہان کو جوہری تنصیبات کا حامل علاقہ بتایا گیا ہے تاہم اس مخصوص حملے کا ہدف زیادہ تر اسلحہ ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر بتایا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا کویتی آئل ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی

Published

on


دبئی پورٹ پر کویتی آئل ٹینکر السلمی کو لنگر انداز ہونے کے دوران ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) نے اعلان کیا کہ السلمی، ایک بہت بڑے خام مال بردار جہاز پر منگل 31 مارچ 2026 کی صبح حملہ کیا گیا۔

دبئی کے قریب پانی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کویتی کروڈ ٹینکر السلمی پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایک بیان میں کے پی سی نے تصدیق کی کہ حملے کے وقت ٹینکر مکمل طور پر لدا ہوا تھا۔

کے پی سی نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور جہاز میں آگ لگ گئی ہے جبکہ ارد گرد کے پانیوں میں ممکنہ تیل پھیل گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending