Connect with us

Today News

کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Published

on


کوہستان اسکینڈل میں گرفتار عسکری بینک داسو برانچ  آپریشن آفیسر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو احتساب جج محمد ظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم حریق شاہ عسکری بینک داسو میں برانچ آپریشن آفیسر ہے، ملزم نے جعلی دستاویزات پر مختلف دو بینک اکاؤنٹس بنائے ہیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے ایک اکاؤنٹ میں 149.470 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی اور دوسرے اکاؤنٹ میں 236.585 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی۔ 

افسر نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالے کردیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

pmln bashir memon clarification – ایکسپریس اردو

Published

on


گورنر سندھ نہال ہاشمی کے مسلم لیگ ن سندھ بشیر میمن کی رہائش گاہ کے دوران کئی لیگی رہنماؤں کے دوران تنظیمی امور پر بحث ہوئی اور گورنر سندھ کے قریبی ساتھی کو صوبائی صدر نے مبینہ طور پر تھپڑ بھی مارا۔

بشیر میمن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کی کچھ باتیں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ بشیر میمن نے گورنر سندھ کی موجودگی میں پارٹی کے سینئر رہنما خرم بھٹی کو مبینہ طور تھپڑ مارا ہے۔

اس حوالے سے یہ تاثر  سامنے  آرہا ہے کہ ن لیگ سندھ کے رہنماؤں مبینہ طور پراختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی میرے گھر آئے اور میں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پارٹی رہنما خرم بھٹی بھی موجود تھے، جس میں مختلف امور پر بات ہوئی، یہ جمہوری عمل کا حصہ یے، میرا ہاتھ  محبت والے انداز میں خرم بھٹی کے چہرے پر لگ گیا تھا۔

بشیر میمن کے مطابق ’میں نے خرم بھٹی کے چہرے پر ہاتھ لگا کر کہا کہ کیا بات ہے آجکل آپ شیو نہیں کررہے ہیں، جس  پر یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ میں نے خرم بھٹی کو تھپڑ مارا ہے، یہ الزام غلط ہے۔

بشیر میمن نے کہا کہ خرم بھٹی میرے بچوں جیسا اور پارٹی کا رہنما ہے، میڈیا پر کیے جانے والے دعوے غلط ہیں۔ 





Source link

Continue Reading

Today News

 ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور

Published

on


ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بین الاقوامی بحری جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں حکومتی نمائندہ سمعیہ رفیعی نے اس تجویز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قانون ساز اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تہران کے معروف مقام والیاسر اسکوائر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے۔

سمیعہ رفیعی نے کہا کہ ایران نے اپنے مخالفین کو انھیں فراہم کردہ سہولتوں سے محروم کر دیا ہے جس پر دشمن ممالک اس نئی صورتحال کو قبول کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

ایرانی رکن پارلیمان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس جنگ کا خاتمہ بالآخر ایران کی فیصلہ کن فتح پر ختم ہوگا جس کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنا مخالف ممالک کے لیے مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی ترسیل کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔

خلیج فارس کو عالمی منڈیوں سے ملانے والی اس آبی گزرگاہ پر کسی بھی قسم کی پابندی، ٹیکس یا رکاوٹ عالمی توانائی کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

تاحال اس تجویز پر مغربی ممالک یا خلیجی ریاستوں کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین نے اسے بین الاقوامی قوانین خصوصاً سمندری راستوں کی آزادی سے متعلق اصولوں کے منافی قرار دیا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران آن لائن ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

Published

on



شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران آن لائن ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے جہاں سپرہائی وے پر سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے ای کامرس کا کام کرنے والے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں روپے مالیت کے ڈالرز بٹ کوائن میں تبدیل کرانے کے بعد اپنے والٹ میں ٹرانفسر کرلیے اور  اے ٹی ایم کارڈز سے بھی 4 لاکھ روپے نکال لیے۔

گڈاپ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی اور دفعہ سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت متاثرہ شہری سید عثمان اشرف کی مدعیت میں نامعلوم صورت شناس ملزمان کے خلاف درج کر کے مزید تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس کو منتقل کر دی۔

 پولیس نے بتایا کہ ملزمان شہری کا لائسنس یافتہ پستول اور قیمتی موبائل فون بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

درخواست گزار نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ بحریہ ٹاؤن کا رہائشی اور ای کامرس کا کام کرتا ہے، 12 مارچ کی رات وہ گھر سے اپنی ٹویوٹا کرولا کار میں ضروری کام سے سپر ہائی وے ایم نائن پر کراچی کی جانب جا رہا تھا کہ رات 10 فیضان اسٹیل کے قریب سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن (ڈالہ) نے اس کی کار کو آگے سے آکر رکوایا جس میں سے مسلح اشخاص اتر کر میری گاڑی کی جانب آئے اور زبردستی مجھے  اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھایا جس میں سے چند ایک کو وہ سامنے آنے پر شناخت بھی کرسکتے ہیں۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے گاڑی چلاتے ہوئے مجھ سے معلوم کرنے لگے کہ ہمیں پتا ہے تم کرپٹو کرنسی کا کام کرتے ہو اور مجھے جان سے مارنے کا خوف دلا کر 5 لاکھ ڈالر بھتے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان مجھے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے، میرے اکاؤنٹ میں 4600 امریکی ڈالر تھے جبکہ ملزمان نے کہا کہ اپنے جان پہنچان والوں سے مزید ڈالر منگواؤ جبکہ میرے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی بھی تھی اس رقم کو بھی انہوں نے کہا کہ اسے ڈالر میں تبدیل کرو اور اس رقم کر 4600 ڈالر والے اکاؤنٹ میں ڈالو جس پر میں نے پروسس کر کے پاکستانی کرنسی کو ڈالر میں تبدیل کیے، اس کے بعد مجموعی طور پر 13 ہزار امریکی ڈالر اکاؤنٹ میں ہوگئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ بعدازاں ملزمان نے اس رقم کے عوض بٹ کوائن خریدنے کا کہا اور اس طرح ملزمان نے اپنے والٹ میں آن لائن ٹرانسفر کیے جبکہ ملزمان مجھ سے معلوم کرتے رہے کہ کراچی میں دیگر کرپٹو ٹریڈر کے نام بتاو۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان رات سے صبح 6 بجے تک کسی نامعلوم مقام پر مجھے ٹارچر کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے کسی کو نہ بتانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مجھے سہراب گوٹھ کے قریب چلتی گاڑی سے اتارتے ہوئے 5 ہزار روپے دیے اور کہا کہ تمہاری گاڑی سپر ہائی وے عثمانیہ ہوٹل کے قریب کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھ سے میرا آئی فون 17 پرومیکس، قیمتی گھڑی اور پرس بھی چھین لیا، جس میں اے ٹی ایم کارڈز بھی تھے اور انہوں نے ان اے ٹی ایم کارڈز سے ایک لاکھ اور 3 لاکھ روپے بھی نکلوائے۔

پولیس کو انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ مذکورہ ہوٹل پہنچا تو گاڑی مل گئی جس میں رکھا ہوا پستول ، 2 میگزین ، 30 گولیاں اور اسلحہ لائسنس غائب تھا۔

گڈاپ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ ان کے موبائل فون کے ریکارڈ سمیت دیگر چیزوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بینک سے تفصیلات بھی معلوم کی جائیں گی کہ اے ٹی ایم کارڈز کہاں استعمال ہوئے اور وہاں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending