Today News
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کا گھر منجمد کرنے کا حکم معطل
پشاور:
عدالت نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کا گھر منجمد کرنے کا حکم معطل کردیا۔
ہائیکورٹ میں کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم طاہر تنویر کے گھر کو منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے نیب کی جانب سے درخواست گزار کا گھر منجمد کرنے کا آرڈر معطل کر دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل عمر فاروق آدم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نجی بینک کی داسو برانچ میں منیجر تھا اور کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ہے۔ وکیل حامد علی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے درخواست گزار کا گھر، جو کاغان کالونی ایبٹ آباد میں واقع ہے، منجمد کرنے کا آرڈر جاری کیا ہے۔
وکیل کے مطابق نیب نے 18 جنوری 2026 کو درخواست گزار کو گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا جبکہ نیب کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس انہیں تاخیر سے موصول ہوا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے 4 بچے اور بیوی ہیں اور اگر گھر منجمد کیا گیا تو وہ کہاں جائیں گے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست گزار کا گھر منجمد کرنے کا حکم معطل کر دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
Today News
صدر الخدمت پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نےقاہرہ میں غزہ کے یتیم بچوں، مہاجرین کےساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ کر غزہ کے مظلوم مہاجرین اور یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔
نماز عید کی ادائیگی کے فوراً بعد الخدمت کے زیر انتظام غزہ متاثرین کے لیے مختص رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے سر پر دستِ شفقت رکھا، عید کی مبارکباد دی اور عیدی کے ساتھ تحائف پیش کیے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے وہاں مقیم غزہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو مسلسل مصائب کے باوجود ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کو کھلونے، عیدی اور دیگر عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، میں اہلِ پاکستان کی جانب سے آپ سب کے لیے محبتوں اور دعاؤں کا پیغام لایا ہوں۔ پاکستانی عوام نہ صرف آپ کے لیے دعائیں کر رہے ہیں بلکہ اپنا مال بھی وقف کر رہے ہیں۔
غزہ کے اندر ریسکیو اور ریلیف کے بعد اب بحالی کے منصوبے بھی جاری ہیں، جبکہ مصر میں ہجرت کرنے والے مہاجرین کی میزبانی اور کفالت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
قبل ازیں جامعہ الازہر میں نماز جمعہ اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مختلف عمائدین اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
بعد ازاں قاہرہ میں الخدمت کیمپ آفس کے سٹاف اور رضاکاروں سے عشائیہ پر میٹنگ میں ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف پر رہنمائی کی گئی۔
صدر الخدمت نے ٹیم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت پاکستان، مصر، غزہ، فلسطین، لبنان، اردن اور ترکیہ سمیت مختلف ممالک سے غزہ متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطینی عوام کی خدمت ایک بہت بڑی سعادت ہے اور بحالی تک یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔یہ دورہ الخدمت کی جانب سے غزہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا ایک روشن باب ہے، جو پاکستانی عوام کی طرف سے فلسطین کے لیے مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
Today News
سری لنکا نے امریکا کو بڑا جھٹکا دے دیا، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار
سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر کمارا دیسانایاکے نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم سری لنکن حکومت نے اس درخواست کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔
صدر کے مطابق ملک کی خودمختاری اور علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی جنگ میں عملی شرکت سے گریز کر رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اتحادی ممالک کی جانب سے مدد نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔
Today News
لاہور: پنجاب میں اے آئی پر مبنی گورننس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے حکومتی، سرکاری اور دفتری نظام کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر منتقل کرنے کا انقلابی فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد اے آئی پر مبنی گورننس نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ آفس کو “اے آئی آفس آف سی ایم” میں تبدیل کیا جائے گا، جو مکمل طور پر ٹیکنالوجی اور اے آئی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہوگا۔
اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کی، جبکہ وزیراعلیٰ کے اے آئی امور کے مشیر علی ڈار نے جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں “اے آئی وژن 2029” اور “آفس آف اے آئی پنجاب” منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک جدید “اے آئی ڈیلیوری یونٹ” قائم کیا جائے گا اور تمام سرکاری محکموں کو ایک سنٹرل اے آئی یونٹ سے منسلک کرکے مکمل اے آئی ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے گا۔
علی ڈار کے مطابق ڈیٹا اینالیٹکس، اسمارٹ مانیٹرنگ اور فوری عوامی خدمت پر مبنی گورننس کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، جبکہ اے آئی پر مبنی ڈیش بورڈز اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی قائم کیے جائیں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فزیکل اے آئی سسٹمز اور اے آئی اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹریننگ دی جائے گی، جس سے ٹیلنٹ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ Foreign, Commonwealth & Development Office (ایف سی ڈی او) اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ملٹی سیکٹورل اے آئی گورننس ماڈل پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا۔
صحت، تعلیم، زراعت، پولیس اور شہری انتظام سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے جامع روڈ میپ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی پراجیکٹس کے تحت خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے جدید سسٹمز اور ورچوئل پولیس اسٹیشنز پہلے ہی فعال ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا اے آئی وژن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں عوامی خدمت کے نظام میں انقلابی تبدیلی کی مثال بنے گا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport