Today News
کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکا کے تین طیارے مار گرائے، امریکا کی تصدیق
کویت سٹی: کویت میں امریکا کے تین ایف 15 طیارے دفاعی نظام کے رینج میں آکر گر کر تباہ ہوگئے، امریکی سینٹرل کمانڈ اور کویتی حکومت نے تصدیق کی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کویت اپنے امریکی اتحادی کے ساتھ مل کر طیارے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کویت میں 3 امریکی ایف 15 طیارے کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے مار گرائے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ایئربیس کے قریب ایک F-15 Eagle لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔
واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے عوام کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Today News
خطے کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ شام کے صدر نے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے عمان کے سلطان ہثیم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطے میں ایران پر اسرائیل کے حملے کے تناظر میں بگڑتی ہوئی موجودہ علاقائی صورت حال پر گفتگو کی۔
رہنماؤں نے تبادلۂ خیال کیا کہ اس کشیدگی کی وجہ سے پورے خطے کا امن و سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا ایران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں جن میں عمان بھی فعال کردار ادا کررہا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان حملوں نے نہ صرف اہم سفارتی عمل کو پٹڑی سے اُتارا بلکہ خطے میں بات چیت کو فروغ دینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے مزید کشیدگی کو روکنے اور سفارتی اقدامات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے جگہ پیدا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا جبکہ عمان کے ثالثی کردار کے لیے اپنی گہری تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مسقط کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مکالمے کو آسان بنانے اور اعتماد سازی کی تعمیری کوششوں پر سلطان ہیثم بن طارق کی تعریف کی۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ عمان کی متوازن سفارت کاری خطے میں استحکام پیدا کرنے کے لئے اہم ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اور امن کی بحالی اور دیرپا علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم سے عرب جمہوریہ شام کے صدر احمد الشراع نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملے اور اس کے نتیجے میں خلیجی خطے میں ہونے والے حملوں کے بعد خطرناک علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے شامی صدر کو موجودہ بحران کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی رسائی کے بارے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔
گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے علاوہ افغانستان کی حالیہ پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی پیش رفت پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
Today News
برطانیہ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان پر جرمانہ
برطانیہ میں جمائما خان کو قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمائما خان پر یہ جرمانہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔
برطانوی عدالت نے جمائما خان پر ان کی ملکیت میں رجسٹرڈ گاڑی کو مقررہ حد سے زیادہ رفتار پر چلانے پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
جمائما خان پر یہ الزام بھی ہے کہ انھوں نے عدالت کے حکم پر پولیس کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کا بروقت جواب نہیں دیا تھا۔
اس نوٹس میں جمائما خان سے ڈرائیور کی تفصیلات مانگی تھیں تاہم انھوں نے پولیس کو کوئی جواب نہیں دیا۔
برطانوی قانون کے مطابق اگر گاڑی کے مالک کو موصول ہونے والے نوٹس کا جواب نہ دیا جائے تو اسے الگ خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے اور اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
جرمانے کی رقم تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ بنتی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران جمائما خان نے مؤقف اختیار کیا کہ اس وقت ان کے گھر میں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اور پولیس کی جانب سے بھیجا گیا خط تعمیراتی کام کرنے والے افراد کے پاس گم ہو گیا تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں اکتوبر تک اس نوٹس کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ جیسے ہی خط ان تک پہنچا انہوں نے فوری طور پر فارم بھر کر پولیس کو بھیج دیا۔
جمائما خان کا کہنا تھا کہ اس وقت گاڑی وہ خود نہیں بلکہ تعمیراتی کام کرنے والا بلڈر چلا رہا تھا تاہم گاڑی ان کے نام رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے قانونی ذمہ داری ان پر عائد ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما خان نے عدالت میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کے مطابق ان پر جرمانہ عائد ہوتا ہے تو وہ اسے قبول کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ جمائما خان کی عمران خان سے شادی 1995 میں ہوئی تھی جو 2004 تک ہی چل سکی تھی جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔
Today News
لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم بھی شہید؛ اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں اہم کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کارروائیاں وزیراعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔
یہ خبر بنائیں: آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور میں نے اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بڑے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
یہ پڑھیں؛ آیت اللہ خامنہ ای کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ شہادتِ رہبر اعلیٰ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی
ترجمان اسرائیلی فوج کے بقول اس کارروائی میں حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
حزب اللہ کی جانب سے ردعمل
حزب اللہ نے فوری طور پر اپنے سربراہ نعیم قاسم کے بارے میں اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تنظیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
فلسطین کی ایک جہادی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے بیروت میں حملے میں ان کے ایک اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا