Today News
کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ، پائلٹ نے بروقت چھلانگ لگا دی
کویت: امریکی فضائیہ کا ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ مبینہ طور پر کویت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ طیارہ گرنے سے قبل بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں طیارے کو آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا زمین کی طرف گرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ایف 15 ایگل لڑاکا طیارہ F-15 Eagle امریکی فضائیہ کے لیے فضائی برتری حاصل کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ 1976 میں متعارف کرایا گیا اور 2026 تک فضائی لڑائیوں میں 104-0 کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
یہ طیارہ ابتدائی طور پر کمپنی McDonnell Douglas نے تیار کیا تھا جو اب Boeing کا حصہ ہے۔ اس کی رفتار میخ 2.5 تک پہنچ سکتی ہے اور یہ طویل فاصلے تک پرواز اور بھاری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بعد ازاں اس پلیٹ فارم کو ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل اور جدید ایف 15 ای ایکس ایگل ٹو جیسے ماڈلز میں بھی اپ گریڈ کیا گیا۔
Today News
شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عبداللہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شادی کے جھوٹے وعدے کے ذریعے حاصل کی گئی رضا مندی قانونی نہیں ہوتی۔ ایسی رضا مندی ریپ کے زمرے میں آتی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ شادی کے وعدے کے ذریعے خاتون کو قائل کرنا ذہنی دباؤ اور فریب کے زمرے میں آتا ہے۔ غیر فطری عمل کے معاملے میں رضامندی کا جواز غیر مؤثر ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم عبداللہ کو 10 برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج کیا گیا تھا۔
Today News
عدالت خاتون کو شوہر کے پاس جانے کیلیے مجبور کیسے کر سکتی ہے؟ حقِ زوجیت کیس میں سوالات
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے حقوق زوجیت کی ادائیگی کے کیس میں عدالتی اختیار سے متعلق سماعت کی۔
کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا عدالت خاتون کو زبردستی شوہر کے پاس بھجوا سکتی ہے اور حقوق زوجیت بحالی کے کیس میں عدالت کا اختیار کس حد تک ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نکاح ایک معاہدہ ہے ، جب تک برقرار ہے فریقین عملدرآمد کے پابند ہوتے ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ خاتون اگر شوہر کے پاس نہ جانا چاہے تو عدالت اسے کیسے مجبور کر سکتی ہے؟ خاتون عدالتی فیصلہ نہ مانے تو کیا اسے گرفتار کیا جائے گا؟
جسٹس شاہد وحید نے اس موقع پر کہا کہ ضابطہ دیوانی کے مطابق تو خاتون کی جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے اور گرفتاری بھی ممکن ہے، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ یہ شرعی طور پر درست ہوگا یا نہیں۔
جسٹس عرفان سعادت نے استفسار کیا کہ عدالت کسی خاتون کو حقوق زوجیت کی ادائیگی پر کیسے مجبور کر سکتی ہے؟ اور کیا خاتون کو شوہر کے ساتھ رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے؟۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں وضاحت کی کہ اگر خاتون شوہر کے پاس نہ رہنا چاہے تو خلع لے سکتی ہے اور اگر شوہر عدالتی فیصلہ نہ مانتے ہوئے خرچہ نہ دے تو گرفتار ہو سکتا ہے۔ قانون شوہر اور بیوی دونوں کے لیے برابر ہی لاگو ہوگا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ اگر خاتون ضد کرے کہ شوہر کے ساتھ نہیں رہوں گی اور خلع بھی نہیں لوں گی، یا شوہر بھی ضد کرے کہ نہ ساتھ رکھوں گا نہ طلاق دوں گا تو کیا ہوگا؟
جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگر اہلیہ یہ کہہ دے کہ شوہر کے ساتھ بھی نہیں رہنا، اپنے گھر میں رہنا ہے اور دوسری شادی کی اجازت بھی نہیں دینی تو کیا ہوگا؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے عدالت کو بتایا کہ ایسی صورت حال میں ثالثی کونسل معاملہ حل کر سکتی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
Today News
سعودی آرامکو کی راس تنورہ ریفائنری پر ایرانی ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی
ریاض: پیر کی علی الصبح ایرانی ڈرون حملے میں سعودی آرامکو کی راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مقام پر معمولی آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق آگ پر بعد میں قابو پا لیا گیا اور اسے محدود نوعیت کا واقعہ قرار دیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی آرامکو کی راس تنورہ ریفائنری سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر خلیج کے کنارے واقع ہے اور مملکت کے تیل کے بنیادی ڈھانچے میں اہم ریفائننگ مرکز سمجھی جاتی ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطے میں سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا