Connect with us

Today News

کیا امریکا ایران میں زمینی جنگ شروع کرے گا؟ وائٹ ہاؤس کا بڑا اعلان سامنے آگیا

Published

on


واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس وقت امریکا ایران میں زمینی فوج اتارنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اور امریکی عوام اس صورتحال سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو یقین ہے کہ ایران کے معاملے پر انہیں امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران میں حالیہ فوجی کارروائی کے بعد امریکا کے آئندہ کردار کے بارے میں صدر ٹرمپ اپنے مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے اور وہاں گزرنے والے آئل ٹینکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمت کتنی ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمت اور دستیابی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

شائقین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹکٹیں پشاور میں ٹی سی ایس کے تین ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکتے ہیں۔

پشاور میں ٹکٹیں ٹی سی ایس ایریا آفس، ٹی سی ایس چارسدہ روڈ ایکسپریس سینٹر اور ٹی سی ایس کالج چوک ایکسپریس سینٹر پر دستیاب ہوں گی۔

ایک شناختی کارڈ پر ایک دن کے میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے خصوصی وی آئی پی فیملی زون قائم کردیا گیا۔

وی آئی پی فیملی زون کی گروپ اسٹیج ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میں بالترتیب 400 اور 500 روپے ہوگی۔

گروپ اسٹیج کے میچوں میں وی آئی پی ٹکٹ 150 روپے، پریمیم ٹکٹ 100 روپے اور وی وی آئی پی گیلری ٹکٹ 800 اور 600 روپے کی ہوگی۔

سیمی فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 300، پریمیم 200، اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔

18 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے، پریمیم 300 اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 5ہزار 144ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری  جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 800روپے کی کمی سے 5لاکھ 37ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401روپے گھٹ کر 4لاکھ 60ہزار 529روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 194 روپے کی کمی سے 8ہزار 810 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 166روپے کی کمی سے 7ہزار 553روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے ڈرون آذربائیجان میں جا گرے، ایئرپورٹ کو نقصان، سفیر طلب

Published

on


آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے کئی ڈرونز آذربائیجان کی سرزمین پر گر گئے ہیں۔

ان میں سے ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل عمارت سے ٹکرا گیا جبکہ دوسرا ڈرون شکارآباد گاؤں کے اسکول کے قریب گر کر اتر گیا۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہم ان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین سے کیے گئے اور جن سے ایئرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور دو شہری زخمی ہوئے۔‘

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی وضاحت کرے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

وزارت خارجہ نے ایران کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا اور کہا کہ آذربائیجان حق رکھتا ہے کہ مناسب ردعمل دے۔





Source link

Continue Reading

Trending