Today News
کیا کم عمری میں شادی کا نکاح ختم ہو سکتا ہے؟ عدالت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:
وفاقی آئینی عدالت نے کم عمری میں شادی کے نکاح کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے 18 سال سے کم مسیحی لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسلمان مرد شرعی طور پر اہل کتاب خواتین کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چائلڈ میرج ایکٹ 1929 کے تحت کم عمری کی شادی پر سزا ہوسکتی ہے، نکاح ختم نہیں ہوسکتا۔ کم عمری کی شادی پر قانون میں صرف فوجداری سزا کا تذکرہ موجود ہے۔ چائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں کم عمری کا نکاح ختم ہونے کا کوئی ذکر موجود نہیں۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ماریہ بی بی کا قبول اسلام اور شہریار نامی لڑکے سے نکاح درست تسلیم کر لیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ ماریہ نے نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا جس کا ڈیکلریشن بھی موجود ہے۔ حبس بے جا کی درخواست میں لڑکی کی عمر،دارالافتا کی دستاویز کی درستگی کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔
فیصلے کے مطابق آئینی تشریح کے لیے حتمی فورم سپریم کورٹ نہیں بلکہ وفاقی آئینی عدالت ہی ہے۔ سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتیں آئینی عدالت کا حکم ماننے کی پابند ہیں۔ آئینی عدالت سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں پر عملدرآمد کی پابند نہیں۔ سپریم کورٹ کے جو فیصلے آئین یا قانون سے متصادم ہوں ، آئینی عدالت وہ نظیریں ماننے کی پابند نہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی ماریہ بی بی نے اسلام قبول کرکے شہریار نامی لڑکے سے شادی کی تھی۔ بعد ازاں ماریہ کے والد نے اغوا کا مقدمہ جولائی 2015 میں درج کروایا، جسے خارج کر دیا گیا تھا ۔ ماریہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اور اسے اغوا نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں ماریہ کے والد نے کم عمر ہونے پر حبس بیجا کی درخواستیں دائر کیں ،جو آئینی عدالت تک سے خارج ہو گئیں۔
عدالت کے مطابق لڑکی نے والد نے ایف آئی آر میں بیٹی کی عمر 13 سے 14 سال جب کہ دلائل میں 12 سال 9 ماہ بتائی۔ عدالت نے قرار دیا کہ والد کے بیانات میں تضاد ہے۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق ماریہ بی بی اور اس کی چھوٹی بہن کی عمر میں 8 ماہ سے کم کا فرق ہے۔ جن دستاویزات پر انحصار کیا گیا، وہ شک سے بالاتر نہیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے بغیر کسی دباؤ کے نکاح کیا ہے۔
Today News
اولمپکس میں جینڈر ٹیسٹ خواتین کی توہین ہے، جنوبی افریقی ایتھلیٹ کی نئی پالیسی پر شدید تنقید
جنوبی افریقا کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کیسٹر سیمینیا نے اولمپکس میں جینڈر ٹیسٹ پالیسی کو خواتین کی توہین قرار دیتے ہوئے اس پر سخت ردعمل دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی نئی پالیسی کے تحت خواتین کھلاڑیوں کے لیے جنس کی تصدیق کے ٹیسٹ متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر بحث جاری ہے۔ کیسٹر سیمینیا نے اس اقدام کو نہ صرف غیر ضروری بلکہ خواتین کی عزت کے خلاف قرار دیا۔
سیمینیا کا کہنا تھا کہ ایسے ٹیسٹ خواتین کے لیے باعثِ شرمندگی ہیں اور یہ کھلاڑیوں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں میں شمولیت اور برابری کو فروغ دینے کے بجائے یہ پالیسیاں امتیازی سلوک کو بڑھا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی نئی پالیسی کے تحت ٹرانس جینڈر اور کچھ انٹر سیکس کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندیاں عائد کرنے اور جنس کی تصدیق کے لیے سائنسی ٹیسٹ متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جسے بعض حلقے خواتین کے کھیلوں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں جبکہ ناقدین اسے امتیازی قرار دے رہے ہیں۔
یہ معاملہ عالمی کھیلوں میں برابری، انصاف اور انسانی حقوق کے درمیان توازن کے حوالے سے ایک بڑی بحث کا سبب بن چکا ہے جس پر مختلف حلقوں کی رائے منقسم ہے۔
Today News
دبئی میں عالمی گھڑسواری مقابلہ، 12 ملین ڈالر انعام امریکی گھوڑے کے نام
دبئی میں منعقد ہونے والے عالمی گھڑسواری مقابلے میں امریکی گھوڑے میگنی ٹیوڈ نے ریس جیت کر فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اس بڑے بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ نسل کے گھوڑوں نے حصہ لیا اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم امریکی گھوڑا میگنی ٹیوڈ سب پر سبقت لے گیا اور فاتح قرار پایا۔
ریس جیتنے والے گھڑ سوار کو 12 ملین ڈالرز کی خطیر انعامی رقم دی گئی جبکہ اس سال انعام کی مجموعی رقم 30.5 ملین ڈالرز رکھی گئی تھی۔
احتفت دولة الإمارات اليوم باجتماع أفضل خيول العالم وأكبر الملاك في أحد أهم سباقات العالم للخيول في عامه الثلاثين ..
إنجاز جديد لرياضة الإمارات … وإنجاز متجدد في نجاح التنظيم والاستضافة .. ونبارك للولايات المتحدة فوز الخيل ماغنيتيود بأهم وأغلى كأس للخيل في العالم.
الخيل رمز… pic.twitter.com/bZh2vphyAV
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 28, 2026
اس موقع پر دبئی کے حکمراں محمد بن راشد آل مکتوم نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ متحدہ عرب امارات کے لیے کھیلوں کے میدان میں ایک اور بڑا اعزاز اور کارنامہ ہے۔
Today News
امریکی زمینی فوج آئی تو ‘شارک کی خوراک’ بنے گی، ایران کی تباہ کن نتائج کی دھمکی
ایران نے امریکا کی زمینی فوج کی مداخلت کی صورت میں تباہ کن نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ان کے فوجی شارک مچھلی کی خوراک بنے گی۔
ایرنی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان انراحیم ذوالفقاری نے ایران پر زمینی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زمینی کارروائیوں اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے سے متعلق بار بار دی جانے والی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ منصوبوں کو حقیقت سےعاری قرار دیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی قیادت نے فوج کی کمان ایسے فرد کے سپرد کر دی ہے جس کے فیصلوں نے امریکی افواج کو بدترین دلدل میں دھکیل دیا ہے اور خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سنگین خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی افواج تباہ شدہ اڈوں سے پسپا ہو چکی ہیں اورعلاقائی ممالک کے شہری و معاشی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود وہ اب بھی ایرانی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔
انراحیم ذوالفقاری نے زمینی حملے سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج طویل عرصے سے اس طرح کی صورت حال کے لیے تیار اور جواب دینے کے لیے منتظر ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت یا قبضے کی کوشش کی صورت میں حملہ آور افواج کو گرفتاری اور مکمل تباہی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی کمانڈرز اور فوجی بالآخر خلیج فارس میں شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔
امریکی قیادت پر زور دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایران کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور ماضی میں غیر ملکی حملہ آوروں کے ساتھ ہونے والے تجربات سے سبق سیکھیں اور خبردار کیا کہ غلط فیصلے امریکی افواج کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔
انراحیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی عملی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
زمینی حملے کی کوشش کا نتیجہ امریکی فوج اور خطے میں اتحادیوں کیلئے سنگین ہوگا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکانے ایران پر زمینی حملے کی کوشش کی تو امریکی فوج اور خطے میـں ان کے اتحادیوں کو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ امریاک کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی زمینی حملے کی کوشش کا نتیجہ امریکی افواج اور خطے میں ان کے اتحادیوں کے لیے بدترین نتیجے کی صورت میں نکلے گا، سڑکوں پر لاکھوں ایرانیوں کی موجودگی ملک کی سماجی طاقت کی عکاسی ہے جو دشمن کا مقابلہ کرنے میں براہ راست کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی یک جہتی نے ایرانی معاشرے کو تقسیم کرنے کی مخالفانہ کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور بیرونی دباؤ کے باوجود ملک مزید مضبوط اور متحد ہو گیا ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں عسکری ناکامیاں اور معاشی دباؤ شامل ہیں اور جنگ کے شروع میں مقرر کیے گئے ان کے مقاصد بھی پورے نہیں ہو سکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزاحمتی گروپس نے مخالف قوتوں پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے میدان جنگ میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بظاہر مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی زمینی حملے کے منصوبے بھی بنا رہا ہے لیکن ایرانی افواج ایسے کسی بھی منظرنامے کے لیے تیار ہیں اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے مطالبے کو قبول نہیں کرے گا جو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو اور فتح حاصل ہونے تک اپنا راستہ جاری رکھے گا اور موجودہ تنازع کا نتیجہ مستقبل میں کسی بھی جارح کے لیے ہمیشہ کے لیے سبق بنے گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے بتایا تھا کہ ہزاروں میرینز کے دو دستے مشرق وسطیٰ بھیج دیے گئے ہیں جن میں سے پہلا مارچ کے آخر تک ایک بڑے ایمفیبیسئس اسالٹ جہاز کے ذریعے پہنچنے والا ہے اور ہزاروں ایلیٹ ایئربورن فوجیوں کی تعیناتی بھی متوقع ہے۔
مارکو روبیو نے ایران میں امریکی زمینی فوج کے حملوں کی رپورٹ کو مسترد کریا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مقاصد زمینی فوج کے بغیر بھی حاصل کرسکتا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport