Today News
کینسر کے پھیلاؤ کی پیشگوئی کرنے والا نیا اے آئی نظام تیار
سائنس دانوں نے ایک نیا مصنوعی ذہانت کا ایک نظام تیار کیا ہے جو کینسر کے جسم کے دوسرے حصوں تک پھیلنے کے امکانات سے متعلق پیشگوئی کر سکتا ہے۔
’مینگروو جی ایس‘ کا نام پانے والا یہ اے آئی سسٹم جینز کی پیچیدہ سرگرمیوں کے نمونوں کا تجزیہ کر کے اندازہ لگاتا ہے کہ کسی ٹیومر کے جسم کے دیگر حصوں تک پھیلنے کے امکانات کتنے ہیں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے سیل رپورٹس میں شائع ہوئی ہے اور مستقبل میں ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں میں میٹاسٹیسس (یعنی کینسر کے پھیلاؤ) کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہے۔
کینسر کے بارے میں سب سے بڑی سائنسی پہیلیوں میں سے ایک یہ رہی ہے کہ کچھ ٹیومر پھیلتے کیوں نہیں جبکہ بعض تیزی سے جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ خاص طور پر بڑی آنت، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر میں جب بیماری پھیل جائے تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
جنیوا یونیورسٹی میں جینیاتی طب اور نشوونما کے پروفیسر ایریل روئز آئی آلتابا کے مطابق کینسر کو صرف خلیات کی بے ترتیب میں نموسمجھنا درست نہیں۔ دراصل اسے حیاتیاتی پروگراموں کے ایک مجموعے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو عام طور پر جسم کی ابتدائی نشوونما کے دوران فعال ہوتے ہیں، مگر بعد میں غلط وقت یا غلط جگہ پر دوبارہ سرگرم ہو جاتے ہیں۔
اس عمل کو سمجھنے کے لیے محققین نے بڑی آنت کے ٹیومرز سے حاصل کیے گئے کلون شدہ خلیات کا استعمال کیا۔ انہوں نے سینکڑوں جینز کی سرگرمیوں کا تجزیہ کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ مختلف خلیات کس طرح ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنس دانوں کو جینز کی کچھ خاص سرگرمیاں ایسی ملیں جو خلیات کی کینسر پھیلانے کی صلاحیت سے مضبوط تعلق رکھتی تھیں۔
اسی معلومات کی بنیاد پر محققین نے ’مینگروو جین سگنیچرز‘ تیار کیے ، جو کہ اے آئی پر مبنی نظام ہے جو بیک وقت درجنوں بلکہ سینکڑوں جینیاتی سگنیچرز کا تجزیہ کر کے کینسر کے پھیلاؤ کے امکانات کا اندازہ لگاتا ہے۔
Source link
Today News
کراچی؛ نہر میں ڈوبنے سے 2افراد جاں بحق
منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں دو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی جس پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے سرچنگ آپریشن شروع کیا۔
سرچنگ کے دوران ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے بھیجی گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ جمیل ولد محمد علی جبکہ 20 سالہ نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
Source link
Today News
کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق
بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
موقع پر موجود شہریوں نے بتایا کہ بلوچ کالونی پل پر چڑھتے ہوئے کسی گاڑی نے سوزوکی پک اِپ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار دو افراد نیچے گرے اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر دونوں افراد پر چڑھ گیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔
عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والا نوجوان بھی عباسی شہید اسپتال میں دوان علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عاطف ولد محمود اور 20 سالہ تابش ولد محمود کے ناموں سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 امراض قلب اسپتال کے قریب کے رہائشی اور فرج ایئر کنڈیشن کا کام سیکھ رہے تھے۔
واقعے کے وقت ٹیلر سے عید کے کپڑے لینے جا رہے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Source link
Today News
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں جدید انٹرنیٹ کی فراہمی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے 5G سروسز متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔
منصوبے کے تحت جدید ٹیلی کام نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 7 نئے 5G بی ٹی ایس ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں پانچ بڑے شہروں میں 5G سروسز فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے سے مقامی آبادی اور کاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل رابطوں اور آن لائن سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا، منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جدید ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے شمالی علاقوں کو ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport