Connect with us

Today News

کےپی حکومت کو رمضان پیکیج سے زیادہ بانی کے دانت اور آنکھ اہم ہیں، عظمٰی بخاری

Published

on


وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اسکی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم تو دور اعلان نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔ کے پی حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبے بھر میں سروے مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے کے تحت پنجاب کے ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں اسی سروے کے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

محسن نقوی سے 3 جماعتوں کے وفاقی وزرا کی ملاقات، داخلی سلامتی کے اُمور پر تبادلہ خیال

Published

on


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مسلم لیگ قائداعظم، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزراء نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مسلم لیگ قائداعظم سے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم سے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد مگسی شریک ہوئے۔

وفاقی وزراء نے ملک کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو کے پی کے اور بلوچستان کی صورتحال اور قیام امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں تینوں وزراء نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا دو ٹوک اعلان کیا۔

وفاقی وزراء نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی دلیرانہ کارروائیوں اور فتنہ الخوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جاملے

Published

on


سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے، بنوں خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کر لی، اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، حافظ گل بہادر گروپ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے، گذشتہ سال 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا جس کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری بنوں میں ہونے والے فتنہ الخوارج کے حملے کے دوران میجر عدنان شہید نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا،  میر علی سمیت شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری اس گروپ نے قبول کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  بعدازاں ثابت ہوا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری بھی افغانستان سے کی گئی تھی، حافظ گل بہادر سمیت فتنہ الخوارج کے مرکزی سرغنوں کی افغانستان میں موجودگی ثبوت ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی سے واضح ہے کہ دہشتگردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

شواہد سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے مربوط نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کر رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Published

on



راولپنڈی:

راولپنڈی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب غلط سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوست معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت دانیال کے نام سے کی گئی۔

واقعے کے بعد تھانہ چکری پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والا ڈمپر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے چالان کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending