Today News
گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی میں علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء سے ملاقات کے دوران معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا۔
آپریشن ’’غضب ْ للحق‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں بھی وجود ہوگا، انہیں درست اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔
فیلڈ مارشل نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال سفارتکاری کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اتحاد کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں، اور مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات میں شریک علماء نے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا اور مذہب کے نام پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی۔ علماء کرام نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
Source link
Today News
جنوبی پارس حملے کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، اسرائیل کو توانائی تنصیبات پر حملوں سے روک دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے اب توانائی کے شعبے کو نشانہ بنانے کی مزید ضرورت نہیں رہی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو پالیسی تبدیل کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا، جو دنیا کے بڑے گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے اور ایران کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو اس حملے کا پہلے سے علم تھا، لیکن ان کا مؤقف حتمی نہیں سمجھا جا رہا۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں موجود ان تمام تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے گا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیر انتظام چل رہی ہیں۔
اسی تناظر میں ایران نے قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ کیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم قطر انرجی کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی کشیدگی میں خطرناک اضافہ اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
Today News
لاہور؛ شہری نے فائرنگ کرکے بیوی، بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی
لاہور میں گھریلو ناچاقی پر ایک شہری نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے، میں گھریلو نا چاقی پر سرفراز نے فائرنگ سے بیوی شہناز، بیٹی فاطمہ کو زخمی اور بیٹے عبداللہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔
ایس پی کینٹ، اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی شہناز اور فاطمہ کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہے، ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ واقوعے کی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Today News
کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
قائدآباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے نے سواتی محلے میں مشترکہ کارروائی کی جس میں ملزم ندیم احمد گرفتار کرلیا گیا جس سے 10 کلو سے زائد چرس ، ایک آئی فون 15 پرو میکس اور 32 ہزار روپے کیش رقم برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ندیم منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ ہے اور مختلف علاقوں میں روپوش رہتا تھا۔
ملزم اکثر خفیہ مقامات پر رہائش اختیار کرتا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے جگہ بدلتا رہتا تھا۔ سال 2010 میں ملزم کو ملیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔
سال 2017 میں ملزم ندیم منشیات کے خفیہ نیٹ ورک چلا رہا تھا ، جسے ٹارگٹڈ کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ موبائل نیٹ ورک کے ذریعے اپنے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کی سرپرستی کرتا تھا۔
ملزم منشیات کے نیٹ ورک کو چلانے کے لیے مختلف قسم کے موبائل فون نیٹ ورکس استعمال کرتا اور منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کرواتا تھا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family
-
Today News2 weeks ago
mobile phones banking cyber attacks increased 56 percent in 2025