Connect with us

Today News

گورنر سندھ کی تبدیلی، وسیم اختر کا ایم کیو ایم سے وزارتیں اور حکومت چھوڑنے کا مطالبہ

Published

on



ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر اپنی پارٹی سے وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے اور وزارتیں چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے  کامران ٹیسوری کو  گورنر کے عہدے سے ہٹانا چونکا  دینے والی خبر ہے اور یہ بات میڈیا کے ذریعے سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا فیصلہ کرنا تھا تو ایم کیو ایم سے مشاورت کرنی چاہیے  تھی، ایم کیو ایم سے بات کیے بغیر ایسے فیصلے کر کے غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں، ن لیگ والے  اپنے مفاد کے فیصلوں میں ایم کیو ایم سے ووٹ ڈلو ا لیتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ میری رائے ہوگی کہ  ہمیں وزارتوں سے باہر آ جانا چاہیے اور پارٹی  کے ذمے داروں کو  وزیر اعظم سے بات کرنی چاہیے جبکہ ہمیں فوری طور پر وزارتوں سے الگ ہو جانا چاہیے، ہمارے مطالبات کی کسی ایک شق پر بھی عمل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا  تھا کہ  ایم کیو ایم سے  کیے گئے مطالبات پورے نہیں کیے گئے،ہماری جماعت  کے عہدیداروں کو اب بیٹھ کر دیکھنا ہو گا کہ ایم کیو ایم کو کیوں ہلکا لیا جا رہا ہے، گورنرکے عہدے کا اختیار ایم کیو ایم کے پاس ہی رہے گا کیونکہ ویزاعظم نے خود اس بات کو قبول کیا تھا۔

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم  حکومت کی اتحادی  جماعت  ہے، کسی کو ہٹانے کی  خواہش ایسے تھوڑی پوری ہوتی ہے۔ 

سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم  ون دور میں ایم کیو ایم نے  اپنے مطالبات   حکومت کے سامنے رکھے تھے، شہباز شریف نے ہمارے مطالبات پر اتفاق کیا تھا، بغیر مشورے اور اعتماد میں لیے بغیر ایسے فیصلے سمجھ سے باہر ہیں۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے کوشش تو کی ہو گی ، گورنر صاحب کی سیاسی  مداخلت  کو وجہ بنایا ہے، صدر ہاؤس بھی تو سیاسی تقاریب کر رہا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published

on


وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے  ٹیلی فون کیا۔ اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا۔ عمان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر عمان کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن، استحکام اور تعمیری بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر عمان کا دورہ کرنے کے لیے دی گئی دعوت کا بھی مثبت جواب دیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار

Published

on


 بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچائی گئیں۔

کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک معصوم لڑکی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کر رہے تھے اور “لائبہ” کا واقعہ سب کے سامنے ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب صوبے کے عوام دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک غیرت مند قوم ہے اور دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کا استحصال کر رہی ہیں جبکہ بلوچیت کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ بشیر زیب گروپ اور بلوچ لبریشن آرمی نے خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا اور بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہیومن انٹیلی جنس حاصل ہونا شروع ہوئی ہے اور عوام خود حساس معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین سے متعلق معاملات صرف لیڈیز پولیس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے اور خواتین کے احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہیں واپس بھیجنا ریاست کا فیصلہ ہے اور ان کی واپسی باعزت طریقے سے یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایف سی کی مزید تین بٹالین طلب کی گئی ہیں، جبکہ افغانستان کو دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث عناصر افغانستان میں موجود ہیں اور ایک ہزار سے زائد دہشتگردوں کو تربیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نظام چلایا جائے گا اور مذاکرات صرف انہی عناصر سے ممکن ہیں جو بات چیت کے لیے تیار ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشتگردی سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں جاری ہیں اور 12 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

عوام کےلیے بری خبر: بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Published

on


بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے جب کہ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کراچی، پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں مجموعی طور پر 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جن میں سے 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کی گئیں۔

ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی۔

فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔





Source link

Continue Reading

Trending