Connect with us

Today News

گیاری سیکٹر کے اندوناک سانحے کو 14 برس مکمل

Published

on


سانحہ گیاری سیکٹر کو آج 14 برس مکمل ہو گئے، اس واقعے میں پاک فوج کے 129 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، قوم آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر انتہائی دل سوز حادثہ پیش آیا تھا جس میں وطن عزیز کے دفاع پر مامور بڑی تعداد میں پاک فوج کے جوان برفانی تودے کی زد میں آگئے، اس دل سوز سانحہ میں پاکستان آرمی کا بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف میں دب گیا تھا۔

بٹالین ہیڈ کوارٹر میں موجود 129 فوجی جوانوں نے وطن کی حرمت کی خاطر جام شہادت نوش کیا،اس حادثے کے اثرات اتنے تلخ تھے کہ غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے بھی اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔ 

جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک آرمی کی انجینئرز کور نے اس ریسکیو آپریشن کو مکمل کرنے کا بیڑہ اٹھایا، پاکستان آرمی کے آفیسرز اور جوانوں کی انتھک محنت اور جوانمردی سے یہ مشکل ترین آپریشن پایہ تکمیل تک پہنچا۔

سانحہ گیاری کے شہداء کی قربانیوں کی یاد میں سیاچن کے محاذ پر یادگار شہداء بھی تعمیر کی گئی، آج پوری قوم شہدائے گیاری سیکٹر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جن کی عظیم قربانی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے جہاں دشمن کے علاوہ شدید ترین موسم بھی پاک فوج کے افسران اور جوانوں کیلئے کڑی آزمائش ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

Unusually Strong Winds in Karachi: What Will the Weather Be Like Over the Next 3 Days?

Published

on


شہر قائد میں بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد آج معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق بدھ اور جمعرات کو کراچی میں زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے۔

حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، سجاول، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان اور پنجاب کے لیے مزید پینشن فنڈز کی منظوری

Published

on


سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اور پنجاب کے لیے مزید پینشن فنڈز کی منظوری دیدی ہے،

ایس ای سی پی کے مطابق حکومتِ بلوچستان کے لیے مزید 8 پینشن فنڈز کی منظوری دی گئی ہے جبکہ حکومتِ پنجاب کے لیے ایک اور پینشن فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

اس طرح سے بلوچستان کے لیے منظور شدہ پینشن فنڈز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 جبکہ پنجاب کے پینشن فنڈز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق بلوچستان میں کنٹری بیوشن پینشن نظام کا عملی نفاذ ہوگیا ہے۔ ریگولیٹر سرکاری اداروں میں بتدریج کنٹری بیوشن پینشن نظام لاگو کررہا ہے۔

پینشن اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی ہوگی اور کنٹری بیوشن پینشن سسٹم سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر زیادہ فائدہ ہوگا۔ ایس ای سی پی کے مطابق پینشن فنڈز کا انتظام پیشہ ورانہ انداز میں نجی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیاں کررہِی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرِ آب، بجلی کا نظام شدید متاثر

Published

on



پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم سرد جبکہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں صبح 9 بجے کے بعد بارش کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا گیا، جبکہ شہر کے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

مسلسل بارش کے باعث خیبر پختونخوا میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا اور متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ پشاور سمیت مردان، صوابی اور سوات کے شہری علاقوں میں بھی رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

رستم اور گردونواح میں فجر کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شدید بارش کے باعث مرکزی بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا، جبکہ ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دیر لوئر میں بھی تیز بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہا، جس سے دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شدید بارش کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

اسی طرح ضلع خیبر اور مضافاتی علاقوں میں بھی رات بھر موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی اور پاک افغان شاہراہ کے مختلف مقامات پر آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending