Connect with us

Today News

گیلپ سروے؛ اسرائیلی وزیراعظم ناپسندیدہ ترین شخص قرار؛ امریکیوں کا بھی اظہارِ نفرت

Published

on


گیلپ سروے میں امریکا سمیت 58 ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ناپسندیدہ قرار دیدیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تازہ سروے میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو دنیا کی سب سے زیادہ ناپسند کی جانے والی شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔

نیتن یاہو کے خلاف ناپسندیدگی کی مجموعی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو عالمی رائے عامہ میں واضح تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

سروے کے مطابق امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک کے مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا۔

ایران میں 98 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دیا جب کہ یورپی ممالک میں بھی ان کے خلاف رائے نمایاں طور پر منفی رہی۔

برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے لیے کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

پاکستان میں بھی اکثریت نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا البتہ آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد نے نیتن یاہو کے حق میں رائے دی۔

دبیا بھر میں رائے دینے والوں نے فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہی عوامل عالمی سطح پر نیتن یاہو کی مقبولیت میں تیزی سے ہوتی کمی کی بڑی وجہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاک-نیوزی لینڈ میچ منسوخ، پاکستان کیلیے سیمی فائنل میں رسائی مشکل

Published

on



آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 (گروپ 2) کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا جس نے پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی کو مزید مشکل بنا دیا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بارش نے کھیل شروع ہونے ہی نہ دیا اور 9:05 بجے میچ منسوخ کر دیا گیا۔ اس صورت حال میں دونوں ٹیموں کو ایک-ایک پوائنٹ دیا گیا۔

اس نتیجے نے سپر 8 کے پوائنٹس ٹیبل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے کیونکہ گروپ میں انگلینڈ اور سری لنکا بھی شامل ہیں اور صرف ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اب پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات کچھ اس طرح  ہیں کہ اگر پاکستان اپنے باقی دو میچ (انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف) جیت جاتا ہے تو اسے کل 5 پوائنٹس مل جائیں گے اور وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

ایک میچ جیتنے اور ایک ہارنے کی صورت میں پاکستان کا انحصار دیگر ٹیموں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ اگر پاکستان نے دونوں میچ ہارے تو پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔

اب تمام ٹیموں کے لیے ہر میچ اہم بن گیا ہے اور پاکستان کی قسمت اگلے میچوں اور دوسرے ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Today News

بھارت؛ 33 بچوں کے جنسی استحصال پر سابق جونیئر انجینئر اور اہلیہ کو موت کی سزا

Published

on


بھارتی ریاست اتر پردیش کی خصوصی عدالت نے انجینئر رام بھون اور ان کی اہلیہ دُرگاوَتی کو 33 کم سن لڑکوں کے جنسی استحصال کے الزام میں موت کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سفاک جوڑے نے کم سن بچوں پر یہ جنسی مظالم 2010 سے 2020 کے دوران ڈھائے جب کہ بچوں کی عمریں صرف 3 سال سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

عدالت نے کیس کو اپنی نوعیت کا سب سے کم رونما ہونے والا کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں نے نہ صرف منظم طریقے سے بچوں کا استحصال کیا بلکہ 2 لاکھ سے زائد فحش ویڈیوز اور تصاویر دنیا کے تقریباً 47 ممالک میں پھیلائیں۔

خصوصی پبلک پراسیکیوٹر سوربھ سنگھ نے بتایا کہ عدالت نے متاثرہ ہر بچے کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جس کے لیے ملزمان کے گھر سے ضبط شدہ رقم کو متاثرہ بچوں میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔

عدالت نے ریاستی حکومت اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ متاثرہ بچوں کے نفسیاتی علاج، بحالی اور محفوظ مستقبل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تحقیقات اور گرفتاری

بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے 31 اکتوبر 2020 کو رام بھون اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ رام بھون اور دُرگاوَتی نے بچوں کو لالچ دینے اور دھمکیاں دینے کے ذریعے کئی سال تک جسمانی اور ذہنی استحصال کیا۔

بعض بچوں کو شدید چوٹیں آئیں، کچھ اسپتال میں داخل ہوئے اور کچھ کو نفسیاتی اور جسمانی مسائل لاحق ہوئے جن میں سُکڑتی آنکھ (squint eye) بھی شامل ہے۔

سی بی آئی نے یہ بھی بتایا کہ رام بھون بچوں کو آن لائن گیمز اور تحائف کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا کر جنسی استحصال کرتا تھا۔

واضح رہے کہ سی بی آئی نے فروری 2021 میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے کیس عدالت میں پیش کیا تھا جس پر مسلسل تین سال تک سماعت ہوتی رہی تھی۔

 

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے بنائی گئی فورس کا نام تبدیل کرنے کو تیار ہیں، شفیع جان

Published

on



وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے بنائی گئی فورس کا نام بات چیت کر کے تبدیل ہوسکتا ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کے معاون خصوصی  شفیع اللہ جان  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک بانی کی رہائی  کے لیے بنائی گئی  فورس  کے نام کی تبدیلی کی  بات ہے تو  بانی رہائی فورس  کا نام تبدیل کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  نے ہی اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری سہیل آفریدی کو دی ، ہماری یہ فورس نوجوانوں پر مشتمل ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کردہ  بانی کی   رہائی کے لیے  فورس  کا مقصد صرف عمران خان کی رہائی ہے، اس کا اور کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ رہائی کے ساتھ ہی بانی فورس فورس خود تحلیل کر دیں گے۔

اپنے موقف کو دوہراتے ہوئے شفیع جان کہا کہ رہائی فورس بنانے کا مقصد  صرف اور صرف بانی کی رہائی سے ہو گا ، اس ونگ کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہوں گے ،جس دن  بانی  پی ٹی آئی رہا ہوں  گے  یہ فورس  تحلیل ہو جائے گی۔  

پارٹی میں اختلافات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں ہوں یا  علی امین گنڈا  پور ہوں یا پھرجنید اکبر، سب کا  فوکس  بانی کی رہائی اور صحت پر ہونا چاہیے ،باقی مسائل  ہم بعد میں بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں، اس وقت بانی کی صحت کا معاملہ اہم ہے ہمیں بانی کی رہائی  پر فوکس کرنا چاہیے،  باقی چیزیں بعد میں ہوتی رہیں گی ان کے  لیے  بڑا ٹائم پڑا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد قومی اور سب سے بڑی جماعت ہے، بند کمروں سے باہر ہم سب ایک پیج پر ہوتے ہیں، ہماری یہ جنگ اس  فرسودہ  نظام کو تبدیل کرنے کی جنگ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بانی کی رہائی کے حوالے سے ہرآئینی اور قانونی  راستہ اختیار کر چکے ہیں، اب ہماری ہماری مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ سر جوڑ کر بیٹھی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات  اب نتیجہ خیز ہوں۔



Source link

Continue Reading

Trending