Connect with us

Today News

ہاردک پانڈیا ورلڈکپ جیت کر گرل فرینڈ کیساتھ جشن منانے پر مشکل میں پھنس گئے

Published

on


بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے خلاف قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کے الزام پر قانونی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شکایت پونے سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل واجد خان نے درج کرائی جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں پولیس سے باقاعدہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وکیل واجد خان کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں ہاردک پانڈیا جشن منا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جشن کے دوران پانڈیا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رومانوی انداز میں رقص کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ بھارتی قومی پرچم ان کی پشت پر بندھا ہوا تھا۔

واجد خان کا مؤقف ہے کہ اس طرح قومی پرچم کو جسم پر لپیٹ کر جشن منانا پرچم کے وقار کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قانون نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے سیکشن 2 کے تحت قومی پرچم کے احترام کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور کسی بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے پرچم کی توہین ہو۔

واجد خان نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں شکایت درج کرانے کے لیے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن گئے تھے، ابتداء میں پولیس نے کہا کہ واقعہ اس علاقے میں پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی پرچم پورے ملک کی علامت ہے، اس لیے شکایت کہیں بھی درج ہو سکتی ہے۔

ان کے مطابق پولیس نے آخرکار ان کی شکایت قبول کر لی اور اس کی نقل بھی فراہم کر دی ہے۔ اب وہ اس معاملے میں مزید کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ظالم اور گھمنڈی نیتن یاہو کا حضرت عیسیٰ ؑ پر توہین آمیز تبصرہ، مذہبی جذبات بھڑکا دیئے

Published

on


اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک متنازع بیان کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز سے کیا، جس پر مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے سخت تنقید کی ہے۔

نیتن یاہو کے بیان کو سوشل میڈیا اور عالمی حلقوں میں متنازع قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے اربوں مسیحیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے مؤقف میں طاقت اور دفاعی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو مضبوط اور مسلح ہونا ضروری ہے۔

مختلف صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس بیان کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو مذہبی شخصیات کے حوالے سے محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے۔





Source link

Continue Reading

Today News

افواجِ پاکستان کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد، امن و خوشحالی کی دعا

Published

on



 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔

افواج پاکستان کی جانب سے ملک کی حفاظت پر مامور بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو بھی سراہا گیا۔

 عسکری قیادت  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے۔



Source link

Continue Reading

Today News

آج پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا

Published

on


آج بروز 20 مارچ کو دنیا کے کئی خطوں میں بشمول پاکستان دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا۔

سائنسی اصطلاح میں اسے اسپرنگ ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔ اس دن، دن اور رات تقریباً برابر ہو جاتے ہیں تقریباً 12، 12 گھنٹے۔

اس دن سورج عین خطِ استوا کے اوپر ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً یکساں محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے یہ سال میں دو بار ہوتا ہے۔ ایک مارچ میں دوسرا ستمبر میں جسے آٹم ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔

تاہم ایسے وقت میں دن اور رات کا دورانیہ برابر کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں سورج کی روشنی کے پھیلاؤ اور فضا کے اثر کی وجہ سے دن چند منٹ زیادہ ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending