Connect with us

Today News

ہاکی ورلڈکپ کوالیفاٸنگ راؤنڈ: قومی ہاکی ٹیم مصر روانگی کیلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی

Published

on


قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفاٸنگ راؤنڈ میں شرکت کی خاطر مصر روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہتر نتاٸج کے لیے پر امید ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ نئی ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے۔ ماضی کو بھول کر توجہ مستقبل پر مرکوزہے، انشاءاللہ قوم کواچھی خبر دیں گے۔

خواجہ جنید نے قوم سے درخواست کی ہے کہ قوم ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کوالیفاٸنگ راؤنڈ کے گروپ بی میں شامل ہے۔

گرین شرٹس اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلیں گے۔ دوسرا میچ 2 مارچ کو ملاٸیشیا اور تیسرا میچ تین مارچ کو آسٹریا کے خلاف ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ویڈیو: نعرہ تکبیر کی گونج کیساتھ دشمن کی جارحیت کا جواب، افغان طالبان پسپائی پر مجبور

Published

on



جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

نعرہ تکبیر کی گونج کے ساتھ پاکستانی فوج کے جوانوں نے پوری قوت اور طاقت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔

پاکستان نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف اپنی پوری طاقت اور فوجی صلاحیت کا استعمال کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فضائیہ، آرٹلری فائر پاور اور کوارڈ کاپٹرز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ہیڈ کوارٹرز  تباہ کر دیے۔

افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر تیار اور بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں دھند چھانے کی توقع، حدنگاہ متاثر ہونے کا امکان

Published

on



کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کی توقع ہے جس کے سبب صبح کے وقت حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں اس دوران کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری اضافے سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

میسی کو کس بات کا آج بھی افسوس ہے؟ چونکا دینے والا انکشاف کردیا

Published

on


ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے، جن میں سے ایک بچپن میں انگلش نہ پڑھنا بھی شامل ہے۔

میسی نے کہا کہ میرے پاس انگلش پڑھنے کا وقت تھا مگر میں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس کا مجھے شدید افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے مواقع ملے جب دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات چیت کرسکتا تھا مگر میں نے خود کو آدھا جاہل محسوس کیا۔

میسی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ کتنا احمق ہوں میں نے اپنا وقت ضائع کردیا، اس لیے میں اپنے بچوں پر زور دیتا ہوں کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں





Source link

Continue Reading

Trending