Connect with us

Today News

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Published

on



قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا  کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف ، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ ملائیشیا  کی جانب سے عبدالرؤف، احکم اللہ، فطری ساری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کا تیسرا میچ چار مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکا کے تین طیارے مار گرائے، امریکا کی تصدیق

Published

on


کویت سٹی: کویت میں امریکا کے تین ایف 15 طیارے دفاعی نظام کے رینج میں آکر گر کر تباہ ہوگئے، امریکی سینٹرل کمانڈ اور کویتی حکومت نے تصدیق کی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کویت اپنے امریکی اتحادی کے ساتھ مل کر طیارے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کویت میں 3 امریکی ایف 15 طیارے کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے مار گرائے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ایئربیس کے قریب ایک F-15 Eagle لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔

واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے عوام کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی؟ اسٹائلسٹ کے دعوے نے مداحوں کو حیران کردیا

Published

on



ہالی ووڈ کے مقبول ستاروں زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جہاں ایک نئے دعوے نے مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز کر دی ہیں کہ شاید یہ جوڑی منگنی کے بعد خفیہ طور پر شادی بھی کرچکی ہے۔

اداکارہ کے معروف اسٹائلسٹ لا روچ نے یکم مارچ کو ایک ایوارڈ تقریب کے دوران گفتگو میں حیران کن انکشاف کیا۔ میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’شادی تو پہلے ہی ہوچکی ہے، آپ لوگ بس اس سے محروم رہ گئے۔‘‘ رپورٹر کے اظہارِ حیرت پر انہوں نے اپنے بیان کی دوبارہ تصدیق بھی کی اور گفتگو ختم کرکے آگے بڑھ گئے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی، تاہم اس جوڑے کے نمائندوں کی جانب سے اب تک اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اس بات کو سراہا کہ دونوں ستارے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بعض صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ زینڈایا حالیہ دنوں میں منگنی کی انگوٹھی کے بجائے سادہ سنہری بینڈ پہنے نظر آئی ہیں، جس سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

یاد رہے کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی پہلی ملاقات 2016 میں فلم ’’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ جولائی 2021 میں لاس اینجلس میں ایک ساتھ دیکھی جانے والی تصاویر کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں، جبکہ گزشتہ سال گولڈن گلوب ایوارڈ کے موقع پر زینڈایا کی انگلی میں ہیروں کی انگوٹھی دیکھے جانے کے بعد منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جن کی بعد میں تصدیق بھی سامنے آئی تھی۔

دونوں اداکار اس کے بعد سے اپنے تعلق کو زیادہ تر نجی رکھے ہوئے ہیں، اور یہی خاموشی اب ایک بار پھر ان کی ممکنہ خفیہ شادی کی خبروں کو مزید دلچسپ بنا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

NPAC Condemn attack on iran

Published

on


قومی پیغامِ امن کمیٹی نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام پر زور دیا۔

شرکا نے کہا کہ کا بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام معتبر مذہبی اتفاقِ رائے، مؤثر حکمرانی، اور پرتشدد انتہاپسندی کے جامع خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

کمیٹی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے عوامی اعتماد، ہم آہنگ قومی بیانیہ، اور انتہاپسندانہ بھرتیوں کے سدباب کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

پریس کانفرنس میں حافظ طاہر اشرفی، مفتی عبد الرحیم اور تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء، اوراقلیتی رہنما، قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ریاستِ پاکستان، اس کے آئینی ڈھانچے، اور قومی سلامتی کے فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

کمیٹی نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ بلوچستان کی ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

شرکا نے کہا کہ مذہبی و سماجی رہنما سیکیورٹی واقعات کے بعد کشیدگی میں کمی لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ قومی یکجہتی کو فروغ دیتا اور ثقافتی تنوع کا احترام کرتا ہے۔

قومی پیغام امن کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علما سے اتحاد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ فتنہ الخوارج کیخلاف قومی اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

کمیٹی کے حکام نے کہا کہ ہم غزہ اور ایران کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اپنی ریاست اور اس کے آئینی و قانونی فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending