Connect with us

Today News

ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کیلیے اسکول کی سطح سے ٹیلنٹ لانے کا فیصلہ

Published

on


قومی کھیل ہاکی کو فروغ اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلیے ملک کے تعلیمی اداروں میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں نیشنل ایجوکیشن–ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے تعلیمی نظام کے ذریعے ہاکی کے فروغ اور بحالی کی قومی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر غلام علی ملاح اور محی الدین احمد وانی نے کی۔

اجلاس میں مختلف تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹرز آف فزیکل ایجوکیشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندگان اور سابق اولمپینز حسن سردار، اصلاح الدین اور خواجہ جنید نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری آئی پی سی نے اسکول اینڈ انٹر بورڈ ہاکی ریوائیول پروگرام (2026–2029) پیش کیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور اسکولوں سے قومی سطح تک کھلاڑیوں کے لیے ایک منظم راستہ فراہم کرنا ہے۔

اس منصوبے میں اسکول سطح پر ہاکی کے فروغ، انٹر بورڈ مقابلوں کے انعقاد اور نوجوان کھلاڑیوں کی مؤثر تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

شرکا نے  اقدام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی شعبے کے تعاون سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے سابق اولمپینز سمیت ایک مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

Published

on



پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات کا دن تھا اور ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق 30 منت تک جاری رہنے والی ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

ڈومیسٹک کرکٹ میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے، سابق کپتان یونس خان

Published

on



سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے لب کشائی  کرتے ہوئے مستقبل میں اچھے نتائج کی امیدیں لگا لیں، سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لا تعداد باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،ان کرکٹرز کو مواقع  دینے کی ضرورت ہے۔

 نیو ملیر فالکن رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2009 کے فاتح کپتان یونس خان نے کہا کی پوری اننگ میں وکٹ پررکنا بھی ہوتا ہے ، عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2026  میں سب سے زیادہ  رنز جوڑنے والے صاحبزادہ فرحان اس کی بہترین مثال ہیں۔

 عالمی  کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ کی خبر پر یونس خان نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو کرکٹرز کو اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہوگی، جیسا عالمی کپ 200میں  کٹوتی کی اطلاعات پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آواز اٹھائی تھی۔

 ایک اور سابق قومی کپتان راشد لطیف نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ قومی سلیکٹرز میں تجربے کی کمی ہے، عالمی کپ  میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے، اب  بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں  پرفارمنس کو دیکھنا ہوگا۔

راشد لطیف نے کہا کہ  کمزور بورڈ ہی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں ہر چیز واضح  ہے، دراصل میڈیا کو ٹرک کی بتی پیچھے لگا دیا گیا ہے جبکہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11؛ ٹرافی کی تقریب رونمائی کب اور کہاں ہوگی؟

Published

on



پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کے بعد پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، لیگ میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، اور فیصل آباد میں کل 44 میچز ہوں گے۔

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور کے قذافی  اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending