Connect with us

Today News

ہزاروں طلبہ ایڈمٹ کارڈ سے محروم؛ کراچی میں میٹرک امتحانات کا منگل سے آغاز سوالیہ نشان بن گیا

Published

on



کراچی:

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نامکمل اور ناقص انتظامات کے سبب کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا بروقت آغاز سوالیہ نشان بن گیا، پورے سندھ کی طرح کراچی میں امتحانات 7 اپریل سے ہونے ہیں ہزاروں طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ سے محروم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد طلبہ شریک ہورہے ہیں ایڈمٹ کارڈ کے عدم اجراء کے سبب طلبہ یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کا امتحانی مرکز کہاں ہے۔

یاد رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ ہفتے کی شام پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کا دعوی کیا گیا تھا تاہم جب نجی و سرکاری اسکول کی انتظامیہ نے پورٹل کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ ڈائون لوڈ کرنے کی کوشش کی تو بڑی تعداد میں اسکولوں کی جانب سے بورڈ کے پورٹل سے error کا میسج آنے کی شکایات موصول ہوئیں جبکہ جن اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ ملے ہیں وہ بھی تعداد کے حساب سے نامکمل ہیں اورامتحانات سے ایک روز پہلے بھی کراچی کے طلبہ پرچوں کی تیاری کے بجائے اپنے ایڈمٹ کارڈ اور سینٹر کی تلاش میں مارے مارے پھریں گے۔

 
دوسری جانب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اتوار کی رات ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ وہ اسکول جوابھی تک آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں وہ اسکول سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B میں پیر 6 اپریل کو صبح 9 بجے سے اپنے ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

ادھر اس صورتحال پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے امتحانات ایک ہفتے کے لیے موخر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین بورڈ سے اختلاف کے سبب سبک دوش ناظم امتحانات ضیاءالحق  16 مارچ سے غیر فعال اور امتحانی امور ٹھپ تھے اور امتحانات سے 4 روز پہلے لاڑکانہ بورڈ کے انسپیکٹر انسٹی ٹیوشنز کو کراچی بورڈ کا ناظم امتحانات مقرر کیا گیا اور نئے ناظم امتحانات بھی سارے معاملات اس قدر عجلت میں سمجھنے سے قاصر ہیں۔

اس صورتحال پر امتحانات موخر کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایسوسی ایشن کے رہنما حیدر علی کا کہنا ہے کہ “کثیر تعداد میں اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈز پورٹل پر اپ لوڈ نہیں ہو سکے ہیں افراتفری میں اور اندھا دھند بنانے جانے والے امتحانی مراکز پر امتحانی عمل تعلیم کے ساتھ ایک مذاق ہے، ساڑھے 3  لاکھ بچوں کا مستقبل کسی ایک شخص کی جھوٹی عزت اور ذاتی انا کے لیے خراب نہیں کیا جانا چاہیے”۔

بتایا جارہا ہے کہ ناظم امتحانات غیر فعال تھے ایگزامینیشن سیل نے تین روز قبل ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈنگ کے لیے آئی ٹی سیل کے حوالے کیے اور  تین روز میں ساڑھے 3 لاکھ ایڈمٹ کارڈ کی اپ لوڈنگ ناممکن تھی۔

دوسری جانب جب ’’ایکسپریس ‘‘ نے اتوار کی دوپہر چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں اتوار کی شام تک صورتحال کنٹرول ہوجائے گی ہم نے جنوری سے سینٹر فیکسیشن پر کام شروع کردیا تھا لیکن بورڈ میں کچھ لوگ نااہل اور کچھ کے برے اہداف ہیں اسکولز ایسوسی ایشن بھی انہی اہداف پر کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانات موخر نہیں ہونگے کیونکہ 80 فیصد اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ ملے چکے ہیں 20 فیصد کو بھی مل جائیں گے۔

ادھر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ سے جب ” ایکسپریس ” نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پرسکون ماحول میں امتحانات کا انعقاد چیئرمین بورڈ کی ذمے داری ہے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے التواء سے متعلق تجویز پر کوئی بھی فیصلہ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کریں گے فی الحال ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

میچ کے دوران مداحوں کی افراتفری، پولیس میدان میں اتر گئی

Published

on



جرمنی کے شہر ڈریسڈن کی پولیس نے سیکنڈ ٹیئر فٹبال لیگ میں ڈائنامو ڈریسڈین اور ہرتھا برلن کے درمیان میچ کے دوران مداحوں کے پچ پر داخل ہو جانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہنگامہ آرائی ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں پیش آئی۔

مداح میدان میں داخل ہوئے جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنی پڑی، گروپس کو علیحدہ کیا اور میدان کو محفوظ کیا۔ افراتفری کے بعد میچ کو 20 منٹ بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے حصے کے طور پر پولیس نے امن و امان میں خرابی، خطرناک جسمانی نقصان، پراپرٹی کو نقصان پہنچانے، تذلیل اور ٹکٹ فراڈ کے معاملات دیکھنے کے لیے درجن سے زائد تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ڈائنامو ڈریسڈں نے اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے پر ندامت کا اظہار کیا اور فنانس ڈائریکٹر اسٹیفن زمرمن نے اسٹیڈیم میں موجود وہ تماشائی جو اس واقعے کا حصہ نہیں تھے سے معذرت کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

ڈپٹی میئر کراچی نے ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا 

Published

on



ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی گئی مویشی منڈی کا افتتاح کردیا۔

 اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی طارق تنولی نے ان کا استقبال کیا ، ترجمان مویشی منڈی کے مطابق ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں انتظامیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ پچھلے سال کی طرح  رواں سال بھی بھرپور تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ عید الاضحیٰ کی خریداری کے لیے ہمیشہ ناردرن بائی پاس عوام دوست مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں یہاں کے سیکیورٹی اقدامات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عید الاضحیٰ ہمیں اخوت و بھائی چارگی اور ایک دوسرے کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے کہا پچھلے کی نسبت رواں سال عوام دوست منڈی کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، بیوپاریوں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، گزشتہ چار روز میں  برہمن ، چولستانی، ساہیوال، سلاگر اور ابلک نسل کے اعلی نسل کے خوبصورت اور صحت مند مویشی  منڈی لائے جاچکے ہیں، اس سال  بیوپاریوں کو جانوروں کے ساتھ چارہ لانے کی بھی سہولت اور  انٹری گیٹ پر جانوروں کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جارہا ہے۔

افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ایڈمنسٹریشن بلاک میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی آمد کے موقع پر ایڈمنسٹریٹریشن بلاک کے پنڈال کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔

 اس موقع پر سنڈے کو انجوائے کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد  فیملیز کے ہمراہ عوام دوست منڈی میں موجود تھی ، تقریب کے آخر میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران میں منگل کو پاور پلانٹ اور پل سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

Published

on



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایران کے ساتھ معاہدے کا اچھا موقع قرار دیا جبکہ دھمکی بھی دی ہے کہ منگل کو ایران میں پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا اور سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا اور تیل پر قبضہ کرلوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘ایران میں منگل پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا، سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا’۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پیر کو ایران کے ساتھ معاہدے کا ایک اچھا موقع ہے جبکہ وہ پہلے آبنائے ہرمز کھولنے یا پھر بدترین بم باری کا سامنا کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کل ایک اچھا موقع ہے، اب وہ مذاکرات کر رہے ہیں، اگر وہ جلد معاہدہ نہیں کرتے ہیں تو میں سب کچھ اڑانے اور تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو پھر آپ ان کے ملک بھر میں پلوں اور پاور پلانٹس کو گرتے ہوئے دیکھیں گے۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی تھی اور اب وقت نکلتا جا رہا ہے اور 48 گھنٹے بعد قیامت ڈھا دی جائے گی۔

امریکی صدر اس سے قبل بھی ایران کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں تاہم ثالثی کے لیے ہونے والی کوششوں کے پیش نظر وہ ان میں توسیع کا اعلان کرتے رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending