Today News
ہزارہ ایکسپریس وے پر ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، 2 افراد جاں بحق
ہزارہ ایکسپریس وے حویلیاں کے قریب مبینہ طور پر ڈرائیور کی غفلت سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی حادثے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق اور ایک خاتون زخمی ہوئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکار اور حکام موقع پر پہنچے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی خاتون کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منقل کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق کار سوار قلندر آباد سے حویلیاں جا رہے تھے اور حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
Source link
Today News
ایران میں زمینی کارروائی، صدر ٹرمپ کی 39 سال پرانی ویڈیو سامنے آگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا میں فوجیں اتارنے سے متعلق تقریباً چار دہائیوں پرانی ویڈیو سامنے آگئی۔
1987 میں فلمائی گئی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کو ایران پر حملہ کرنا چاہیے اور اس کے لیے امریکا اندر گھس کر تیل کی بڑی تنصیبات میں سے ایک پر قبضہ کرلینا چاہیے۔
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی کارروائی کے ذریعے افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، تاکہ ایران کے نیوکلیئر بنانے کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جا سکے۔
View this post on Instagram
39 برس پرانے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا کہ امریکا ایران میں داخل ہو کر سمندر سے ملحق ان کے کچھ تیل کے ذخائر پر قبضہ کیوں نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کے پاس ایران رہنے دیں اور امریکی ان کا تیل لے لیں۔ وہ ہوتے تو یہی کرتے۔
انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جنگ ہوگی اور وہ مشرقِ وسطیٰ میں ہوگی۔
Source link
Today News
بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار
سائنس دانوں نے بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار کر لیا۔
آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے چارجڈ زرات کی شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے سیرامک کی ایک خاص قسم پر کندہ کیا جس میں کافی برسوں تک ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور ڈیٹا پڑھا جا سکتا ہے۔
1.98 مربع مائیکرو میٹر رقبے پر پھیلے اس کیو آر کوڈ کے سب سے چھوٹے کیو آر کوڈ کی تصدیق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے کر دی ہے۔
یہ کیو آر کوڈ (جس کو اسکین کرنے سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھلتی ہے) اتنا چھوٹا ہے کہ عام روشنی میں اس کو دیکھنا ناممکن ہے اور اس کو صرف الیکٹرون مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Source link
Today News
حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی پر اسپیکر قومی اسمبلی برہم
حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کی انتہا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی برہم ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت صحت کے پانچ سوالات کے جوابات نہ آنے پرا سپیکر برہم ہوئے اور صحت جیسے شعبے کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں دیے۔
اسپیکر ایاز صادق نے ہدایت کی کہ سیکریٹری صحت کو میرے دفتر بلائیں کیوں جوابات نہیں دیے، وزارت صحت کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں آئے۔
وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب آپ بتائیں یہ جوابات کیوں نہیں آئے، اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد وزارتوں کے افسران سے رابطے کیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طلب کر لیا۔ سیکریٹری صحت کو کہیں میرے چیمبر میں آئیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی