Connect with us

Today News

ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن جاری، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت

Published

on



وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ صورت حال اور توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر دیے گئے آسٹریٹی پیکج کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایندھن کے تحفظ کے حوالے سے نئے اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کر دی ہے، جس کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوٴنڈ، 50 فیصد ایندھن میں کمی جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں 3 روزہ ہفتہ وار تعطیل ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ  یہ اقدامات تمام وفاقی اداروں، وزارتوں، قانون ساز اداروں، دفاعی اداروں اور عدلیہ پر فوری نافذ العمل ہوں گے جبکہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کر دی گئی اور شادی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ  صوبائی حکومتوں کوقومی یکجہتی کے پیش نظران اقدامات کو اپنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ سڑکوں پر رفتار کی حد میں کمی کر دی گئی، موٹرویز پر رفتار کی حد 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہائی ویز پر 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اسکول 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے جبکہ امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، اس کے علاوہ تمام کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت اعلیٰ تعلیمی ادارے مکمل طور پر آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کا نفاذ کیا جائے گا،  بینکنگ اور ضروری خدمات ورک فرام ہوم کے احکامات سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ دیگر محکموں میں 50 فیصد عملہ متبادل دنوں پر ورک فرام ہوم کریگا تاہم ضروری خدمات میں شامل عملہ مستثنیٰ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں نجی شعبے کو بھی 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم اور چار روزہ ورک ویک جیسے اقدامات اپنانے کا حکم دیا گیا ہے تاہم  بینکاری، صنعتی اور زرعی شعبے ان اقدامات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری عہدیداروں کے تمام غیرملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ ضروری دوروں میں بھی تمام وزرا، مشیران اور سرکاری عہدیداروں کا سفر صرف اکانومی کلاس میں ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق  چوتھی سہ ماہی کے لیے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کے غیر تنخواہی بجٹ میں 20 فیصد کمی کی جائے گی،  جون 2026 تک تمام نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جس پر کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون 2026 تک تمام نئی پائیدار اشیا کی خریداری پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اس کے علاوہ  آئی ٹی کی خریداریاں صرف این آئی ٹی بی کی جانچ پڑتال اور آسٹریٹی کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی کی جا سکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ اراکین سمیت وفاقی اور صوبائی وزرا اور مشیران رضاکارانہ طور پر دو ماہ کی تنخواہ اور الاوٴنسز ترک کریں گے،  وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں 25 فیصد رضاکارانہ کٹوتی دو ماہ کے لیے کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق تین لاکھ سے زائد تنخواہ والے گریڈ 20 اور اوپر کے سرکاری افسران رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ چھوڑیں گے،  تمام سرکاری عہدیداروں کے لیے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں اگلے دو ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں 60 فیصد سرکاری گاڑیاں دو ماہ کے لیے گراوٴنڈ کر دی جائیں گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمیں نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں، بلاول

Published

on



کراچی:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ ؓ کی حیاتِ مبارکہ انصاف، دانائی، جرات اور غیر متزلزل ایمان کا ایک روشن نمونہ ہے۔

یوم شہادتِ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات انسانیت کو نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا پیغام ہمیں برداشت، وقار اور سب کے لیے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علیؓ کی لازوال تعلیمات و عظیم  کردار پر قوم غور کرے، ہمیں حضرت علیؓ کے انصاف، رحم دلی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کے  اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ شہادت حضرت امام علیؓ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ کی تعلیمات عدل، شجاعت اور انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں، حضرت علیؑ نے ہمیشہ حق، انصاف اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت علیؑ کی سیرت سے رہنمائی لے کر سماج میں انصاف اور برداشت کو فروغ دینا چاہیے، یومِ علیؑ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں یومِ علیؓ کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سخت سیکیورٹی پلان نافذ ہے، خطے میں کشیدہ اور جنگی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، ہم سب کو امن، اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے

گورنر سندھ کا یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر پیغام

گورنر سندھ کامران تیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ ہمیں ان کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل کی یاد دلاتا ہے، حضرت علیؓ شجاعت، عدل اور علم کی عظیم شخصیت تھے، حضرت علیؓ کی زندگی انسانیت، انصاف اور حق کی سربلندی کا روشن پیغام ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہوگا، حضرت علیؓ کی سیرت امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، یومِ علیؓ ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، حضرت علیؓ کا کردار صبر، تقویٰ اور عدل کی اعلیٰ مثال ہے، گورنر سندھ





Source link

Continue Reading

Today News

چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی

Published

on



وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دفاتر اور ہیڈ کوارٹرز کے فیول اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کا بڑا فیصلہ بھی کیا گیا۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ کی رضاکارانہ پیشگی طلب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 50 فیصد عملے کو فوری طور پر گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ پائیدار اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

چوتھی سہ ماہی کے غیر ای آر ای بجٹ میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے حکام کو کل 11 مارچ تک عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ٹی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا

Published

on



لاہور:

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026
کی منظوری دیدی، نئے ایکٹ میں ہرقسم کے  ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔

 اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔

 لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending