Today News
ہمارے دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو پیغام
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن ان کے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔ اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ہماری روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی ہو اس کی خیر مانگتے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حقانی صاحب آپ کی ماضی کی جنگوں میں سوویت یونین کے خلاف پاکستان دل وجان سے آپ کے ساتھ کھڑا تھا ۔ آپ ہمارے مہمان رہے آپ کے خاندانوں کی مہمان نوازی کی۔ تب کے لاکھوں مہمانوں میں لاکھوں ابھی بھی پاک سر زمین پہ پناہ گزین ہیں۔ ہماری پاک مٹی سے رزق کماتے ہیں۔ آپ بھی بمعہ خاندان ہمارے مہمان رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی۔ آپکا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا اور یہ ہدف آپکو اور ہمیں امریکا نے دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے بزرگوں سے لیکر تین نسلوں کی مہان نوازی کی ہے ۔ صلہ کیا ملا آپ ہمارے قاتلوں کو پناہ دیں، معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو سینے سے لگائیں ۔ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنیں۔
انہوں نے حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کابل گیا آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ ایک درخواست کی تھی ہمارے دشمنوں کے حلیف نہ بنے اعانت نہ کریں۔ آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے ۔ اس نام کی ہی لاج رکھیں۔ ہم آپ سے کچھ بھی نہیں مانگتے۔ آپ اپنے گھر راضی رہیں ہم اپنے گھر راضی ہیں۔
Source link
Today News
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 8 ماہ میں 450 ارب روپے کا شارٹ فال
وفاقی حکومت کو رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے آٹھ ماہ(جولائی تافروری) کے دوران محصولات کی وصولی میں 450 ارب روپے کے بڑے شارٹ فال کا سامناہے، جس سے محصولات کے ہدف میں دوسری بار کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس عرصے میں تقریباً 8.1 کھرب روپے ٹیکس جمع کیا،جو نظرثانی شدہ ہدف سے 450 ارب روپے کم ہے،جبکہ اصل ہدف کے مقابلے میں یہ کمی 670 ارب روپے بنتی ہے۔
ابتدا میں ایف بی آرکا سالانہ ہدف 14.13کھرب روپے مقررکیاگیاتھا،جسے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد 216 ارب روپے کم کیاگیا۔ اب ایف بی آر نے ہدف میں مزیدنمایاں کمی کی تجویزدی ہے،جس پر آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے بات چیت متوقع ہے۔
حکومت نے محصولات کی کمی پوریکرنے کیلیے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ اور ترقیاتی اخراجات میں نمایاں کٹوتی کی ہے، تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ بنیادی بجٹ سرپلس کا ہدف حاصل کیاجاسکے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ اقدامات مالی استحکام کامصنوعی تاثر دے رہے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ فوری طور پر وسیع کرنے کوممکن قرارنہیں دیا۔کاروباری حلقوں نے وفدسے ملاقات میں ٹیکس چوری کرنیوالے شعبوں کو حاصل لاگتی برتری پر تحفظات کااظہارکیا، تاہم آئی ایم ایف مشن چیف مس ایواپیٹرووانے فوری بنیادوں پر ٹیکس بیس بڑھانے میں مشکلات کی نشاندہی کی۔
ایف بی آر کی وصولیوں میں 125 ارب روپے سپر ٹیکس کی مد میں شامل ہیں،عدالت کافیصلہ ایف بی آرکے حق میں نہ آتا تووصولیاں 8 کھرب روپے سے بھی کم رہتیں۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس فیصلے کاخالص مالی اثر ایف بی آر کی توقعات سے کم ہوگا۔
اعدادو شمارکے مطابق نظرثانی شدہ 4.1 کھرب روپے کے ہدف کے مقابلے میں انکم ٹیکس وصولی 3.94 کھرب روپے رہی،جو 160 ارب روپے کم ہے، تاہم یہ گزشتہ سال سے 15 فیصد زیادہ ہے۔ سیلزٹیکس کی وصولی 2.8 کھرب روپے رہی جوہدف سے 322 ارب روپے کم ہے۔
فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 531 ارب روپے جمع ہوئے جو ہدف سے 6 ارب روپے زائدہیں،جبکہ کسٹمز ڈیوٹی 850 ارب روپے رہی جو ہدف سے 49 ارب روپے کم ہے۔
Source link
Today News
پاکستان کیساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں؛ ترجمان طالبان حکومت
افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حالیہ کشیدگی اور سرحدی جھڑپوں کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کابل حکومت بارہا اس بات پر زور دے چکی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کا پُرامن اور سفارتی حل تلاش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار پُرامن حل پر زور دیا اور اب بھی چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ ہم اب بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت خطے میں استحکام اور امن کی خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کو بارہا یقین دلاتے رہے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور ہم اب بھی اس عزم پر قائم ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے جس میں طالبان رجیم کے سیکڑوں اہلکار مارے گئے۔
Today News
ملک بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون اور کواڈ کاپٹرز کی فلائنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی پر فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جائے، حساس اور عوامی تنصیبات کے قریب ڈرون اور کواڈ کاپٹرز استعمال نہیں ہوگا۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Tech1 week ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models