Connect with us

Today News

ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اسکاٶٹس کا کردار ناگزیر ہے, صدر مملکت

Published

on


صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد اسکاٶٹس کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکاٶٹنگ نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نوجوان کردار سازی پر توجہ دیں۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ اسکاٶٹس کو گرین اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئیے۔ منشیات سے پاک اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار قوم کی تشکیل اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اسکاٶٹس کا کردار ناگزیر ہے۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اسکاٶٹس کی فعال شمولیت ضروری ہے، قائد اعظم نے اسکاٶٹنگ کو نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے اہم قرار دیا تھا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن عالمی سطح پر مزید مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اسکاٶٹس قوم کی تعمیر میں مؤثر محرک ثابت ہوں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

Published

on


دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور زندگی لے گیا۔ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشے میں حادثے کا شکار ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ہے۔ دیپالپور میں حادثہ حویلی لکھا میں پیش آیا۔

متاثرہ نوجوان چک باوہ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

برمنگھم میں مسجد کے باہر خونی واردات، 18 سالہ پاکستانی نوجوان چاقو حملے میں جاں بحق

Published

on


برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی شب نمازِ تراویح کے وقت اولڈبری جامع مسجد کی کار پارکنگ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 18 سالہ نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات فراہم کریں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Today News

آسٹریلوی سلیکٹرز کو اسمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا گیا

Published

on



آسٹریلوی سلیکٹرز کو سینیئر بلے باز اسٹیون اسمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دیا جانے لگا ہے۔

سینیئر بیٹر کو بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کے باوجود پہلے تو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، بعد میں بطور کور بھیجا گیا۔

باقاعدہ طور پر وہ سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل اسکواڈ کا حصہ بنے، جس میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے سپر 8 میں جانے کا امکان ختم ہوگیا۔

جمعہ کو آسٹریلیا نے عمان کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلا مگر اس میں بھی اسمتھ کو نہیں کھلایا گیا، بطور متبادل 2 اوورز کے دوران ان سے باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کروائی گئی۔ اس دوان بھی انہوں نے صرف ایک کام فیلڈ میں کسی ساتھی کھلاڑی کا گرا ہوا ٹاول اٹھاکر باؤنڈری سے باہر اچھالنے کی صورت میں کیا۔

شائقین سوشل میڈیا پر سلیکٹرز کی جانب سے اس سلوک کو اسمتھ کی توہین قرار دے رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending