Connect with us

Today News

ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کو بدترین شکست

Published

on



BUDAPEST:

یورپی ملک ہنگری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات نے سیاسی منظرنامہ یکسر بدل دیا، جہاں اپوزیشن نے حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے طویل عرصے سے برسرِ اقتدار امریکی حمایت یافتہ حکومت کو شکست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی جماعت تیسزا پارٹی نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے وزیرِاعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ اس غیر متوقع نتیجے نے ملک کی سیاست میں ایک نیا موڑ پیدا کر دیا ہے۔

انتخابات میں اپوزیشن کی قیادت کرنے والے  پیٹر میگیار جو ماضی میں حکومتی نظام کا حصہ رہ چکے ہیں نے نئے ہنگری اور نظام میں بڑی تبدیلیوں کا وعدہ کر کے عوام کی حمایت حاصل کی۔

وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ نتائج اگرچہ تکلیف دہ ہیں تاہم وہ عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور کامیاب ہونے والی جماعت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وکٹر اوربان گزشتہ تقریباً 16 برس سے اقتدار میں تھے، اور ان کی حکومت کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، ایس ایس پی ملیر کا سرپرائز دورہ، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

Published

on



کراچی:

شہرِ قائد میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں جہاں ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں اچانک سرپرائز دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے شاہ فیصل برج، شارع بھٹو اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور شرافی گوٹھ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی ملیر نے موقع پر موجود ایس ایچ او سے سیکیورٹی صورتحال اور نفری کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ لی اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالخالق نے واضح کیا کہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، ناتھاخان پل کے نیچے پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

Published

on



کراچی:

شہرِ قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جہاں شاہراہِ فیصل پولیس نے ناتھاخان پل کے نیچے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ارشد کے نام سے کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

خانہ کعبہ کی تقدس اور خوبصورتی کیلیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا

Published

on



مکہ مکرمہ:

روح پرور فضاؤں اور ایمان افروز لمحات کے درمیان بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

اس نازک اور مقدس ذمہ داری کے لیے ماہر اور تجربہ کار کاریگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خانہ کعبہ کے تقدس اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین اس مقدس مقام پر پرسکون اور محفوظ عبادت کر سکیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مسجد الحرام میں آنے والے زائرین ایک بار پھر اسی روحانی کیفیت کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں گے۔





Source link

Continue Reading

Trending