Connect with us

Today News

ہیری پوٹر سیریز میں کاسٹنگ کے بعد اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Published

on



برطانوی اداکار پاپا ایسیڈو نے انکشاف کیا ہے کہ معروف سیریز ہیری پوٹر میں کاسٹ کیے جانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جیسے ہی ان کی اس سیریز میں شمولیت کا اعلان سامنے آیا، انہیں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے جن میں انہیں اس پروجیکٹ سے الگ ہونے کا کہا جا رہا ہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے واضح طور پر یہ کہا گیا کہ اگر انہوں نے سیریز میں کام جاری رکھا تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ تاہم اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن اس نوعیت کی دھمکیاں کسی بھی شخص کے لیے ناقابل قبول ہیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ وہ اس نئی سیریز میں ایک جادوگر کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ صورتحال انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاپا ایسیڈو اس سے قبل ’بلیک مرر‘ اور ’آئی مے ڈسٹرائی یو‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ نئی ہیری پوٹر سیریز میں وہ ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جسے ماضی میں معروف اداکار ایلن رکمین نے نبھایا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی الگ،الگ ملاقات

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الگ،الگ ملاقات کی جہاں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تناؤ میں کمی پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے تمام موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کے فوری حل کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے زور دیا کہ سفارت کاری اور مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی میں مزید 3 شہری جاں بحق

Published

on



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 25 سالہ عمران اور 26 سالہ  سعد کے ناموں سے کی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر انیس احمد کے مطابق حادثہ لوڈر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ سوار اور ڈرائیور شامل ہیں۔۔تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹرک پر کسی قسم کا لوڈ موجود نہیں تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے اہل خانہ بھی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔

عمران کے ماموں کے مطابق حادثے کے بعد دونوں افراد آدھے گھنٹے تک سڑک پر لاوارث پڑے رہے، دونوں نوجوان منگھوپیر سے اورنگی ٹاؤن کی جانب آرہے تھے اس ہی دوران تیز رفتاری سے آنے والا ٹرک رکشے میں جاگھسا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رکشے میں جاں بحق افراد کے ساتھ مزید 3 بچے بھی موجود تھے جو حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ عمران کے ماموں کے مطابق عمران گھر کا بڑا بیٹا تھا اسکے 4 چھوٹے بہن بھائی ہیں جبکہ والد کی وفات کے بعد سعد بھی گھر کا  واحد کفیل تھا۔

لواحقین نے مطالبہ کیا کہ سڑک پر بے لگام دوڑتی ہیوی ٹریفک کو لگام ڈال کو شہریوں کی جان کو محفوظ کیا جائے۔

دوسری جانب کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔

جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق کی شناخت بلال زخمی کی اور 15 سالہ ساجد ولد عابد کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود کے مطابق حادثہ چمڑا چورنگی سے گودام چورنگی جاتے ہوئے واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ موقع سے  ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جسکے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ ٹینکر ڈرائیور ہے تاہم تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ راہ گیر ہے اور حادثے کے بعد وہاں پہنچا تھا جسکے بعد پولیس نے حراست میں لئے گئے شخص کو رہا کردیا۔

 زخمی نوجوان ساجد کے مطابق کورنگی شریف آباد سے قیوم آباد جاتے ہوئے ٹینکر ڈرائیور نے سائڈ سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا بلال نیچے گرا اور ٹینکر کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس کا لودھراں کے قریب حادثہ

Published

on



پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں آدم واہن کے قریب 8 ڈاؤن تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈبوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے 7 ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

تیزگام ایکسپریس حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیں جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کا کام جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ انجن کے بعد چوتھی بوگی سے شروع ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ معمولی زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور حادثے کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے اور بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending